چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 6:11 صبح

جہلم(نعیم احمد بھٹی ) کرایہ داری ایکٹ کی سٹی ہاوسنگ سوسائٹی میں کھلم کھلا خلاف ورزی ذرائع کے مطابق کئی کرایہ داروں نے متعلقہ تھانے میں اندراج نہیں کروایا

جہلم(نعیم احمد بھٹی ) کرایہ داری ایکٹ کی سٹی ہاوسنگ سوسائٹی میں کھلم کھلا خلاف ورزی ذرائع کے مطابق کئی کرایہ داروں نے متعلقہ تھانے میں اندراج نہیں کروایا جبکہ سٹی ہاؤسنگ کے رہائشی چوروں ڈکیتوں کے رحم و کرم پر آئے روز سٹی ہاوسنگ سوسائٹی میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں ہونا بھی معمول بن چکا ہے شہری عدم تحفظ کا شکار ہے انتظامیہ اور پولیس خاموش سٹی ہاؤسنگ کے رہائشیوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے کرایہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق سٹی ہاؤسنگ اسکیم میں کرایہ داری ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ذرائع کے مطابق کرایہ پر رہائش پزیر اکثر لوگوں نے متعلقہ تھانے میں اندراج نہیں کروایا جبکہ آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے کئی رہائشی مکانوں میں کرایہ پر رہنے کے باوجود کرائے داری ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں سٹی ہاؤسنگ میں پاکستان کے مختلف علاقوں کے شہری بغیر اندراج کے رہائش پذید ہیں سٹی ہاؤسنگ اسکیم میں رہائش پزیر لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس کرائے پر رہنے والوں کو چیک کرے اور ان کے اندراج کے لیے سختی سے عمل درآمد کروائے یہاں پر کرایہ پر رہائش پزیر لوگ دور دراز سے بھی آکر رہ رہے ہیں جن کا کوئی اندراج نہیں رہائشیوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا