چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 22, 2025 12:37 صبح

دینہ (رضوان سیٹھی سے)وزیر بننے کے بعد بلال اظہر کیانی کا اپنے حلقے کا پہلا دورہ،عوام کا شاندار استقبال

دینہ (رضوان سیٹھی سے) وفاقی وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی اپنے حلقہ دینہ پہنچنے پر سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی قیادت میں شاندار استقبال ، آج جو عزت میرے قائد میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے بخشی ہے یہ عزت کسی فرد واحد کی نہیں یہ عزت آپ سب کی ہے ایک ایک شخص کی ہے جو آج یہاں پر موجود ہے انشاء اللہ تحصیل دینہ ضلع جہلم میں اب ترقی کا سفر مزید تیزی سے طے ہو گا اور آپ کی رہنما ئی سے مزید آگے بڑھیں گے ملک میں اب انتشار کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا ہے ملک ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کی خدمت اور ملک کی بہتری میں دن رات کوشاں ہے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار اپنے حلقہ دینہ پہنچے تو سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی قیادت میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شاندار استقبال کیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور ڈھول کی تھاپ پر رقص وفاقی وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے میڈیا اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں وہ سب آپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اس رمضان المبارک کے مہینے اور روزہ کی حالت میں جس طرح آپ نے میرا ستقبال کیا اور عزت بخشی میں اس کا بے حد ممنوع ہوں میں آپ کی بدولت پارلیمنٹ پہنچا اب انشاء اللہ میرے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے جو مجھے عزت بخشی ہے انشاء اللہ اس کو دیانت داری کے ساتھ نبھاؤں گا اب ضلع جہلم ، تحصیل دینہ ، تحصیل سوہاوہ ، تحصیل پنڈ دادنخان میں ترقی کا سفر نئے انداز کے ساتھ شروع ہو گا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے کہا کہ وفاقی وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے منتخب ہونے سے سارا ضلع خوش ہے جو کام کافی عرصے سے رکے ہوئے تھے اب انشاء اللہ ہوں گے ہمیں بڑا ایکٹو ایم این اے ملا ہے جو بہتر طریقے سے ضلع جہلم کی نمائندگی کر رہا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا