
جہلم ( حافظ محمد یعقوب داتار)ڈیم سے مچھلیاں نکالنے کے تنازع پر فائرنگ، نوجوان شدید زخمی،جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقے رازی حمید میں مچھلیاں نکالنے کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں عمیر خالد نامی شخص شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق عاصم اور قیصر محمود ولد ساجد محمود نے عمیر خالد پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کی وجہ ڈیم سے مچھلیاں نکالنے کا تنازع بنی، جس پر دونوں فریقین میں تلخ کلامی ہوئی جو بعد میں تصادم میں تبدیل ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں