
ماہ رمضان کے بابرکت مہینہ میں کان کنوں کو باعزت طریقے سے راشن کی تقسیم پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کھیوڑہ پروجیکٹ کا مزدور دوست احسن اقدام،پروجیکٹ مینجر ملک محمد نعیم واگھرہ کے زیر نگرانی گزشتہ سال کی طرح کم آمدنی والے نمک تراش طبقے کو ریلیف پیکج
پنڈدادنخان(محسن باگڑی،عدنان یونس)تفصیلات کے مطابق پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن مینجمنٹ ہیڈ آفس اسلام آباد نے مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں نہایت احسن قدم اٹھایا اور تقریبا چار کروڑ کی خطیر رقم کا کم آمدنی والے نمک تراش طبقہ بیوہ اور ڈیلی ورکرز میں باعزت طریقے سے تقسیم راشن تقسیم کیاپروجیکٹ مینیجر ملک محمد نعیم واگھرہ۔ ورکرز یونین اور مائنرز یونین کی خصوصی کاوش سے گزشتہ سال کی طرح اپنی نگرانی میں کم امدنی والے نمک تراش طبقہ دوران کام وفات پانے والے مائنرز کی بیوہ ڈیلی ورکرز سمیت کھیوڑہ کے مضافاتی علاقہ اندر کھیوڑہ اور چونا پہاڑی کی بیوہ میں تقریبا 60 لاکھ کا تقریبا 1200 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا راشن میں گھی چاول چینی اور مختلف قسم کے دالیں موجود تھیں سیاسی و سماجی حلقوں اور مائنرز کمیونٹی نے پی ایم ڈی سی کے اس احسن اور مزدور دوست اقدام کو سراہتے ہوئے پی ایم ڈی سی مینجمنٹ ہیڈ افس اسلام اباد پروجیکٹ مینجر ملک محمد نعیم واگھرہ مائنرز یونین جنرل سیکٹری مرزا محمد فاروق ورکرز یونین صدر مرزا محمد عمران کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے اس مہنگائی کے دور میں مستحق افراد کی کفالت کی اور امید ظاہر کی کہ پی ایم ڈی سی مینجمنٹ مزید بھی مزدوروں کے فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیئے کام کرتی رہے گی
