چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 22, 2025 12:57 صبح

جلالپور شریف ( کرم شہزاد مغل )یونین کونسل پنڈی سید پور میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ۔ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے لگی

جلالپور شریف ( کرم شہزاد مغل )یونین کونسل پنڈی سید پور میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ۔ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے لگی ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کی یونین کونسل پنڈی سید پور میں گندگی کے ڈھیروں نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی ۔گندگی کے بڑے بڑے ڈھیروں کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے صوبہ پنجاب میں ستھرا پنجاب پروگرام بھی جاری کیا گیا تھا لیکن یونین کونسل پنڈی سید پور کی انتظامیہ نے بلکل کام نہیں کیا ۔ علاقہ مکینوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے ہمیں سانس لینے میں بھی شدید دشواری ہو رہی ہے ۔ علاقہ مکینوں کی طرف سے یہ بھی کہنا تھا کہ یونین کونسل پنڈی سید پور کی انتظامیہ نے سیوریج اور صفائی کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا ہے ۔ اہل علاقہ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے یونین کونسل پنڈی سید پور میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں