چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:10 صبح

جہلم (مشرف جنجوعہ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی جہلم آمد ، جماعت اسلامی جہلم کے زیر اھتمام افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب

جہلم (مشرف جنجوعہ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی جہلم آمد ، جماعت اسلامی جہلم کے زیر اھتمام افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب ، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ گزشتہ روز جہلم تشریف لائے ، جماعت اسلامی جہلم کے زیر اھتمام ھونے والے افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے ، رمضان المبارک کی گھڑیاں تیزی سے گزر رہی ہیں ، اللّہ کی رحمت جوش میں ہے ، ضروری یہ ہے کہ ہم اس میں سے کتنا حصہ وصول کرتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اس ماہ کے تیسرے اور آخری عشرے میں اللّٰہ نے ہمیں ایک ایسی رات عنایت فرمائی ہے جس میں کی گئی عبادت کا اجر ہزار مہینوں سے بہتر ہے ، انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ باقی رہنے والے روزوں میں گڑگڑا کر رب العالمین سے مغفرت طلب کریں وہ معاف کرنے والا ہے اور معافی مانگنے کو پسند کرتا ہے ، موجودہ ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا گزشتہ روز بلوچستان میں جعفر ٹرین کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، ہوائی جہازوں کے ہائی جیک تو سنا تھا لیکن ٹرین کو ہائی جیک ھوتے پہلی دفعہ دیکھا ہے ، حیرت کی بات تو یہ ہے کہ بلوچستان کے چپہ چپہ پر سکیورٹی فورسز موجود ہیں پھر یہ سکیورٹی لیپس کیسے ھو گیا ، ہمیں ملک عزیز پاکستان کی سالمیت اور بقاء عزیز ہے ، بلوچستان کے نوجوانوں اور عوام کی محرومیوں کو ختم کرتے ہوئے انہیں قومی دھارے میں لانا پڑے گا ، امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے اپنے مختصر خطاب میں شرکاء کو ماہ رمضان کے فیوض و برکات بتاتے ہوئے انہیں ویلکم کیا ، اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل ارسلان اختر ، نائب امیر ضلع راجہ ندیم احمد ، امیر شہر شبیر احمد میر ، سیکرٹری جنرل جہلم شہر کامران اختر ، اتحاد العلماء کے صدر عبدالمجید جہلمی کے علاوہ جماعت اسلامی کی مقامی قیادت موجود تھی ، حاضرین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور لیاقت بلوچ کے خطاب سے فیضیاب ہوئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا