چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 22, 2025 12:37 صبح

دینہ//مقتول ڈاکٹر یونس برگٹ کی نمازِ جنازہ و تدفین دھنیالہ گاؤں میں کر دی گئی۔بیوہ نے اپنے بڑے بھائی تھانیدار اکرم اور دو بھتیجوں کے خلاف پرچہ درج کروا دیا

مقتول ڈاکٹر یونس برگٹ کی نمازِ جنازہ و تدفین کر دی گئی۔
بیوہ نے اپنے بڑے بھائی تھانیدار اکرم اور دو بھتیجوں کے خلاف پرچہ درج کروا دیا۔
جہلم (رائے یُوسُف رضا دھنیالہ) گزشتہ روز چک جمال روڈ پر جہلم شہر جاتے ہوئے تھانہ کالا گجراں کی حدود میں قتل ہونے والےدھنیالہ کے ڈاکٹر محمد یونس برگٹ کی نمازِ جنازہ اور تدفین اُن کے گاؤں میں کر دی گئی۔
جنازے سے قبل مقتول کی بیوہ نسرین اختر کی مدعیت میں تھانہ کالا گجراں میں پرچہ درج کروا کر باضابطہ طور پر مقتول کے سالے سابق پولیس افسر چودھری محمد اکرم برگٹ، اُس کے بیٹے عرفان اکرم برگٹ اور بھتیجے ندیم عباس برگٹ کو ملزم نامزد کر دیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق مدعیہ کا کہنا ہے کہ مقتول اپنے سگے بھتیجے اور داماد نثار حسن برگٹ کی ملاقات کے لئے موٹر سائیکل پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم جا رہے تھے جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر وہ اپنے دوسرے داماد حفیظ الرحمان کے ساتھ مقتول کے پیچھے پیچھے موجود تھے کہ اسی اثناء میں چودھری مظہر کے بھٹہ خشت کے قریب پہلے سے کھڑے ہوئے چار بندوں نے میرے خاوند کو روکا اور پہلے عرفان اکرم نے مقتول کی چھاتی پر فائر کئے جسے میں نے پہچان لیا، اور اس کے بعد دیگر لوگوں نے بھی فائرنگ کی جس سے میرے شوہر موقع پر جاں بحق جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔مدعیہ نے ایف آئی آر میں درج کروایا ہے کہ میرے خاوند کا قتل سابق تھانیدار چودھری اکرم برگٹ اور بیرونِ ملک مُقیم ندیم عباس برگٹ کے ایماء پر عرفان اکرم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مل کر کیا ہے۔پولیس نے وقوعہ کے بعد تھانیدار اکرم کو گرفتار کر لیا تھا اور اب اُس کے بیٹے عرفان اکرم کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے جبکہ تیسرا نامزد ملزم ندیم برگٹ دبئی میں موجود ہونے کی وجہ سے فی الحال پولیس کی پہنچ سے باہر ہے۔واضح ہو کہ مدعیہ نسرین اختر ملزم چودھری اکرم کی سگی بہن ہے اور عرفان اکرم و ندیم اصغر مدعیہ کے سگے بھتیجے ہیں، اور سوا دو ماہ قبل مدعیہ کا ایک سگا بھتیجا اور داماد نعیم اصغر برگٹ دینہ بائی پاس پر قتل ہو گیا تھا جس کے مقدمے میں نامزد ملزم کے طور پہ مدعیہ کا دوسرا داماد اور مدعیہ کے مرحوم شوہر کا سگا بھتیجا اور ملزم عرفان اکرم کا سالا نثار حسن برگٹ جیل میں بند ہے جس کی ملاقات کے لئے جاتے ہوئے مدعیہ کا خاوند بھی خاندانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔ یوں ایک ہی خاندان کے قریبی رشتے دار ایک ایسی دشمنی کی نذر ہو رہے ہیں جس کا انجام عبرتناک نظر آ رہا ہے
۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا