
جہلم// رانا محمد عاصم//جہلم پولیس کا شہر میں سیف ٹریول کیش سکواڈ کا آغاز،آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے ہمراہ سیف ٹریول کیش سکواڈ کا آغاز کر دیا،اگر کوئی شہری بینک سے 10 لاکھ سے زائد کی رقم وصول کرے تو وہ اپنی حفاظت کے لیے 15 پر کال کر کے جہلم پولیس کی مدد لے سکتا ہےجہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
