چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اپریل 16, 2026 12:18 شام

دینہ (رضوان سیٹھی سے )بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس میں دینہ کے نواحی علاوہ ڈومیلی کا رہائشی پاک فوج کا جوان بھی شہید ہو گیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے )بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس میں دینہ کے نواحی علاوہ ڈومیلی کا رہائشی پاک فوج کا جوان بھی شہید ہو گیا ، شہید عید کی چھٹیاں گزارنے گھر آ رہا تھا کہ وہ بھی حادثے کا شکار ہو گیا ، شہید عرصہ 10سال سے پاک فوج میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا تھا ، شہید کا ایک بھائی اور 3بہنیں تھیں شہادت پر علاقے میں گہرے غم و رنج کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلو چستان کے علاقہ بولان میں دہشتگردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس جو کہ کوئٹہ سے پشاور آ رہی تھی اس میں سوار دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کا رہائشی 28سالہ پاک فوج کا نوجوان محمد جواد ولد محمد ساجد بھی دہشتگردی کا نشانہ بنتے ہوئے شہید ہو گیا ، شہید محمد جواد عید کی چھٹیوں پر اپنے گھر ڈومیلی آ رہا تھا اور عرصہ 10سال سے پاک فوج میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا تھا ، شہید محمد جواد کا ایک بھائی اور 3بہنیں ہیں شہادت کی اطلاع پر علاقہ بھر میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ، اہل علاقہ نے شہید محمد جواد کی خدمات کو سراہا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی

تازہ ترین خبریں