
دینہ(ملک ندیم عباس) تھانہ ڈومیلی پولیس کی اہم کاروائی،موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم احمد گلفام کو گرفتار کر لیا،مجرم سال 2022 سے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں تھانہ ڈومیلی پولیس کو مطلوب تھا،مجرم اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا تھا،تھانہ ڈومیلی پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومن انٹیلیجنس ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا