چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 8:07 صبح

جہلم(نثار احمد مغل) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینیئر عامر خٹک کا دورہ جہلم، ڈی سی آفس میں رمضان سہولت بازار، رمضان نگہبان پیکج اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ


جہلم(نثار احمد مغل) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینیئر عامر خٹک کا دورہ جہلم، ڈی سی آفس میں رمضان سہولت بازار، رمضان نگہبان پیکج اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ۔ کمشنر راولپنڈی کی پرائس کنٹرول بارے سخت پالیسی اختیار کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینیئر عامر خٹک نے جہلم کا دورہ کیا، جہاں ڈی سی آفس میں ان کو پرائس کنٹرول رمضان نگہبان پروگرام سمیت ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور وزیراعلی پنجاب کے عوامی اقدامات پر پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر راولپنڈی کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی جہلم میثم عباس نے بتایا کہ ضلع جہلم میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے شہر میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے، رمضان پروگرام کے تحت پے آرڈر تقسیم کرنے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اب تک 98 فیصد پے آرڈرز تقسیم ہو چکے ہیں اور شہریوں کو رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جہلم شہر میں 34523 افراد میں پے آرڈرز تقسیم ہوئے ہیں، بریفنگ کے دوران کمشنر راولپنڈی کو جہلم شہر میں جاری بیوٹیفکیشن پروگرام، للہ جہلم ڈیول کیرج وے پروجیکٹ، رمضان سہولت بازاروں کا قیام اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی  انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ماہ رمضان میں پرائس کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے سخت پالیسی اختیار کی جائے اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دکانداروں کو کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے۔ للہ جہلم روڈ کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ اس کے پانچوں سیکشنز پر تیزی سے کام مکمل کیا جائے تاکہ مقررہ مدت کے اندر اس روڈ کو شہریوں کے لیے قابل استعمال بنایا جا سکے، کمشنر راولپنڈی نے یہ بھی ہدایت کی کہ راولپنڈی صدر کی طرح جہلم میں ایک روڈ کو ٹریفک فری بنا کر شہریوں کے لیے فوڈ سٹریٹ کی شکل دی جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی اور سہولت میں اضافہ ہو سکے۔ کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی چیکنگ کی تعداد کو بڑھائیں اور روزانہ مختلف مارکیٹوں میں چھاپے مار کر سرکاری قیمتوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ رمضان سہولت بازاروں کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ سہولت بازاروں میں تمام اشیاء کی وافر مقدار میں سپلائی یقینی بنا کر حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں پر ہی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بعد ازاں کمشنر راولپنڈی نے تحصیل آفس جہلم اور گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول کے باہر مرکزی دیواروں کو خوبصورت بنانے کے پروجیکٹس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہر کی ،خوبصورتی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں شہر کی صفائی اور تزین و ارائش کے لیے تمام منصوبوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری رکھا جائے گا اس موقع پر ڈی سی جہلم نے کمشنر راولپنڈی کو شہر میں جاری 14 بیوٹیفکیشن پروجیکٹس پر مختصر بریفنگ بھی دی ۔ جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا