
جہلم (نعیم احمد بھٹی) صاف ستھرا پنجاب کا نعرہ جہلم شہر کے پوش علاقہ نیا محلہ گرلز اسکول کے سامنے والی گلی میں کئی دنوں سے سیوریج کا پانی کھڑا ہے راستہ بھی بند اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گلیوں میں نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے سیوریج کا پانی گلیوں میں کھڑا ہوجاتا؛ ہے جس سے تعفن کے ساتھ ساتھ گلی سے گزرنا بھی ناممکن ہوجاتا ہے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق صاف ستھرا پنجاب کا نعرہ صرف باتوں کی حد تک شہر کے پوش علاقہ نیا محلہ گرلز اسکول کے سامنے والی گلی میں سیوریج کا پانی کئی دنوں سے کھڑا ہے جس سے اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں گلی میں سیوریج کے کھڑے پانی سے تعفن بھی پھیلنے لگا جبکہ گلی میں سے گزرنا بھی ناممکن ہوچکا نالیوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے گلی میں پانی مسلسل کھڑا ہو رہا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ صاف ستھرا پنجاب کا نعرہ لگا دیا جاتا ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا جاتا اگر نالیوں کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر ہوتی رہی تو یہاں پر پانی بھی کھڑا نہ ہو ہمیں تو راستہ بدل کر دوسری گلیوں سے گزرنا پڑتا ہے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ نیا محلہ روڈ کی گلیوں پر نظرثانی کی جائے اور یہاں پر صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائ