
دینہ(رانا محمد عاصم)دینہ شہر اور اسکے گرد نواح میں عید الفطر قریب آتے ہی صارفین کو بینکوں سے اپنی ہی رقوم نکلوانے میں مشکلات کا سامنا کہیں لنک ڈاؤن تو کہیں کیش لمٹ کو کم کر دیا گیا بیشتر اے ٹی ایمز پر آؤٹ آف سروسز کے پیغامات ملنے لگے بعض بینکس انتظامیہ نے اپنے کھاتوں میں رقوم بچا کر رکھنے کیلئے صارفین کو خوار کرنا شروع کر دیا شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بینکوں کی اے ٹی ایمز کا خراب یا بند ہونا عام سی بات ہو چکی ہے اور عید الفطر کی تیاریوں میں عوام کو رقم نکالنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے تو اے ٹی ایمز کا ناکارہ ہونا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے اسٹیٹ بینک کی واضح ہدایت کے باوجود شہر سمیت ضلع بھر کے مختلف بینکوں کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سٹیٹ بنک کوچاہیے اس پر نوٹس لیں تاکہ شہریوں کوپیش آنے والی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے