چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 10, 2026 9:49 صبح
تازہ ترین خبریں

جہلم// ادریس چودھری// بین المذاہب کا اصول اور ضابطہ وہی درست ہو گا جس کی راہنمائی قرآن مجید نے فرمائی ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

جہلم// ادریس چودھری// بین المذاہب کا اصول اور ضابطہ وہی درست ہو گا جس کی راہنمائی قرآن مجید نے فرمائی ہے۔آج کل بین المذاہب کے نام پر یہ کہا جاتا ہے کہ سارے درست ہیں اور سارے ایک ہی رخ پر ہیں یہ بہت بڑا دھوکہ ہے۔دوسرے مذاہب کے لوگوں کے حقوق کا مکمل خیال رکھیں اپنے فرض صدقات دینے کے بعد نوافل صدقات تک بھی دوسرے مذہب کے لوگوں کو دے سکتے ہیں۔آج سے چودہ صدیاں پہلے نبی کریم ﷺ کو بھی تو یہی کہا گیا تھا کہ مکہ مکرمہ میں پہلے ہی بے شمار مذاہب ہیں آپ بھی اپنا مذہب اپنائیں لیکن ہمارے مذاہب کو باطل قرار نہ دیں لیکن آپ ﷺ نے فرمایا کہ اگر تم میرے ایک ہاتھ پر سورج اور دوسرے پرہاتھ پر چاند بھی لا کر رکھ دو پھر بھی میں اسلام کے علاوہ تمام مذاہب کو باطل کہوں گا۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں پر موجودہ دور میں بہت بات کی جاتی ہے جلوس نکالے جاتے ہیں کہ میرا جسم میری مرضی۔لیکن غور کریں عورت کی عزت جتنی اس ماڈرن معاشرے نے پامال کی ہے اس سے پہلے سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔اسلام نے عورت کو وہ حقوق دئیے جو آج تک کوئی نہ دے سکا۔جب ہم مخلوق سے امیدیں وابستہ کرتے ہیں تو یہ شرک کی تاریں ہیں جن سے آگ کا جھولا بن جاتا ہے جو بندے کو اس میں لے جاتا ہے سبب اختیار کرنے سے دین اسلام منع نہیں فرماتا سبب کو کُل جان لینا یہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام دہشت گردی کی اجازت بلکل نہیں دیتا۔کسی کے بھی عبادت خانے کو نقصان پہچانے سے منع فرماتا ہے۔اسلام جنگ کے بھی اصول وضح فرماتا ہے۔اسلام ہر ایک کو اس کے حقوق دیتا ہے کسی پر ذبردستی کی اجازت نہیں اور نہ ہی اسلام کسی کو یہ اجازت دیتا ہے کہ کوئی اللہ اور اللہ کے نبی ﷺ کی ذات پر گستاخی کرے۔اسلام دین فطرت ہے تمام انسانیت کا مذہب ہے۔انسانیت کوئی مذہب نہیں انسانیت سے دین اسلام کو نکال دیں پیچھے حیوانیت رہ جاتی ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی