چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 9, 2026 2:34 صبح
تازہ ترین خبریں

پنڈ دادنخان (صفر علی خان) راجہ ضمیر احمد بشیر نے بطور صدر بار ایسوسی ایشن پنڈ دادنخان چارج سنبھال لیا تقریب حلف برداری 19 جولائی کو ہوگی

پنڈ دادنخان (صفر علی خان) راجہ ضمیر احمد بشیر نے بطور صدر بار ایسوسی ایشن پنڈ دادنخان چارج سنبھال لیا تقریب حلف برداری انیس جولائی کو ہوگی دوست احباب عزیز واقارب سمیت ضلع بھر سے وکلاء برادری کی جانب سے مبارکباد تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن پنڈ کے سالانہ انتخابات 2025/26میں راجہ ضمیر احمد بشیر اور چوہدری سوہندہ خان ایڈووکیٹ کے درمیان ہونے والے صدارت کےدلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں دونوں امیدوار برابر ووٹ حاصل کر کے صدور منتخب ہوئے جس پر الیکشن کمیشن اور سینئر وکلاء صاحبان کی باہمی مشاورت سے چھ چھ مہینے صدارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کا فیصلہ ہوا معاہدے کے مطابق پہلے چھ مہینے صدارتی ذمہ داریاں نبھانے کے بعد چوہدری سوہندہ خان ایڈووکیٹ نے صدارتی ذمہ داریوں کا چارج معروف قانون دان راجہ ضمیر احمد بشیر کے سپرد کر دیا جس پر نئے صدر راجہ ضمیر احمد بشیر نے صدارتی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا راجہ ضمیر احمد بشیر 19جولائی کو ہونے والی تقریب حلف برداری میں باقاعدہ حلف لیں گے دوست احباب عزیز واقارب سمیت ضلع جہلم بھر کی وکلاء برادری نے راجہ ضمیر احمد بشیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی