چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 10, 2026 12:54 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم// ادریس چودھری//موجودہ دور میں ہم ایمان کی اس سطح پر آگئے ہیں کہ دین اسلام کے اصولوں اور قوانین کو اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق نافذ کرنا چاہتے ہیں، امیر عبد القدیر اعوان

جہلم// ادریس چودھری// موجودہ دور میں ہم ایمان کی اس سطح پر آگئے ہیں کہ دین اسلام کے اصولوں اور قوانین کو اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ طلاق کی شرح بہت زیادہ ہو چکی ہے لیکن جب اس سے متعلق پوچھا جائے تو کہتے ہیں میں طلاق نہیں دینا چاہتا تھا غصے میں دے دی۔یہ سب تاویلیں ہیں جو ہم نے بنا رکھی ہیں۔حالانکہ یہ بہت بڑا جرم ہے کہ ہم اس چیز کو حلال جانیں جو اسلام نے حرام کر دی ہوئی ہے اور اسے حرام کر لیں جو دین اسلام نے حلال کی ہے۔ایمان کی دولت میں وہ قوت ہوتی ہے کہ یہ مخلوقِ خدا کو انصاف پہنچانے کا سبب بن جاتی ہے۔آپ ﷺ نے ایک ایک فرد کی تربیت فرمائی اور ایسا سینچا کہ انہوں نے ایک دوسرے کے لیے جا ن دے دی۔ آج کا مسلمان قرآن کریم اور نبی کریم ﷺ کے ارشادات سے راہنمائی لینے کی بجائے کافر و مشرک کے پاس جا رہے ہیں کہ آپ کوئی طریقہ اور سلیقہ سکھاؤ جس سے ہم میں بہتری آسکے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکی اور قومی سطح پر دین اسلام کے سنہری اصولوں کو عملی طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔اسلام کے مطابق زندگی گزارنے سے مراد یہ نہیں ہے کہ دنیا چھوڑ دیں بلکہ دنیا میں اس طرح رہیں جیسے اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا ہے۔اپنے بچوں کودنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی تعلیم بھی دی جائے۔تاکہ جب وہ معاشرے میں ایک فرد کے طور پر نکلے تو اسے ضروریات دین کا علم ہو اور وہ ایک مثالی مسلمان بنے۔حضرت عمر فاروق ؓ کے دور میں جب زلزلہ آیا تو آپ نے زمین پر درہ مارا اور فرمایا کیوں کانپ رہی ہے کیا تمہارے اوپر انصاف نہیں ہو رہا؟ آج اگر بحیثیت مجموعی دیکھیں تو زندگی کا کون سا شعبہ ہے جہاں اسلام نافذ ہے؟ یاد رہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں جاری سالانہ اجتماع تزکیہ نفس کے لیے ہے جو بندہ مومن کی ضرورت ہے،وہ داغ جو گناہوں سے ہمارے قلوب پر لگ چکے ہیں ان کو دھونے کے لیے یہ اللہ اللہ کی ضربیں قلوب پر لگائی جاتی ہیں۔اللہ کریم نے رو ز قیامت تک مخلوق خدا کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اسباب پیدا فرمائے ہیں۔اپنے اللہ سے دلوں استحقام مانگا جائے،حلال و حرام کا خیال رکھیں،حقوق و فرائض کا خیال کریں۔اللہ کریم دین اسلام کی سمجھ عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی