چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 24, 2026 2:20 صبح

دینہ//راجہ ثاقب احسان جنجوعہ ( مینجر نیشنل بنک جسروٹہ برانچ) دل کا دورہ پڑنے سے گاؤں چک عبد الخالق میں انتقال کر گئے. نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

دینہ//راجہ ثاقب احسان جنجوعہ ( مینجر نیشنل بنک جسروٹہ برانچ) دل کا دورہ پڑنے سے گاؤں چک عبد الخالق میں انتقال کر گئے ۔۔

دینہ( ادریس چودھری)راجہ ثاقب احسان جنجوعہ ( مینجر نیشنل بنک جسروٹہ برانچ) دل کا دورہ پڑنے سے گاؤں چک عبد الخالق میں انتقال کر گئے ۔۔تفصیلات کے مطابق راجہ احسان الحق مرحوم کے بیٹے ،راجہ عتیب احسان جنجوعہ ، راجہ عاقب احسان جنجوعہ ، راجہ منیب احسان جنجوعہ کے بڑے بھائی، ریٹائر ٹیچرز راجہ لطیف،راجہ ریاض کے بھتیجے ، مسلم لیگ ن تحصیل دینہ کے مقامی رہنما راجہ نوید افضل کے کزن مینجر نیشنل بنک آف پاکستان جسروٹہ برانچ راجہ ثاقب احسان جنجوعہ 40 سال کی عمرمیں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے آج بروز جمعرات کو گاؤں چک عبد الخالق تحصیل دینہ میں انتقال کرگئے ۔ ان کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد چک عبد الخالق کے سامنے ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ضلع بھر سے مختلف بنکوں کے افسران ، ملازمین ، اساتذہ کرام، سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ بعد ازاں مرحوم بنک مینجر راجہ ثاقب کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں