چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 7, 2026 4:04 شام

جہلم// ادریس چودھری//الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام تحصيل حویلیاں کے علاقے رجوعیہ گاؤں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جہلم// ادریس چودھری//الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد.آج بروز اتوار 27 جولائی کو تحصيل حویلیاں کے علاقے رجوعیہ گاؤں میں The Hallway Public School میں صبح 11 بجے سے دن 2 بجے تک الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان رجسٹرڈ کے تحت فری میڈیکل کیمپ ہوا جس میں 4 ڈاکٹرز جس میں سے دو میڈیکل اسپیشلسٹ اور دو لیڈی ڈاکٹر نے مریضوں کا مفت معائنہ اور بلکل فری ادویات تقسیم کیں ۔کُل 259 مریضوں کا بلکل مفت معائینہ کیا گیا اور ادویات دی گئیں۔الفلاح فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں اپنی خدمات بلا سیاسی ،مزہبی تفریق کے ادا کر رہی ہے ۔اس کی بنیاد امیر اکرم اعوان نے رکھی اور اس کی سرپرستی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور سربراہ الاخوان امیر عبد القدیر اعوان کر رہے ہیں۔سلسلہ کے صاحب مجاز اور دیگر زمہ داران نے بھی شرکت کی۔مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی اسی طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے انشاءاللہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی

تازہ ترین خبریں