
دینہ// رانا محمد عاصم//ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی اہم کاروائی،موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث شیرا گینگ کے 02ملزمان گرفتار،نقدی اور اسپیئر پارٹس برآمد.تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے نقدی 15 ہزار روپے،رکشہ فریم اور موٹر سائیکل کے اسپیئر پارٹس برآمد کر لیے گئے،ملزمان کی ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی.شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو



















