چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 9, 2026 1:53 صبح

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان

جہلم( ادریس چودھری ) قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا جمعتہ المبارک کے روزہ جامع اسلامیہ کینڈا میں خطاب۔ انہوں نے کہا کہ جتنی ہم دنیا،دنیا کے علوم حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اچھی بات ہے لیکن دنیا فانی ہے آخرت کی زندگی ہمیشہ کی زندگی ہے اس کے لیے بھی اسی دنیا میں تیار ی کرنی ہے۔جدت زندگی نہیں ہے زندگی کے زرائع ہیں۔کہ آپ اپنی ضروریات کو اچھے انداز سے پورا کر سکیں۔میں خود ضروریات دین کو جانو اس پر عمل کروں یہ وہ بنیادی درسگاہ ہے جس سے ہمارے بچوں کو راہنمائی ملے گی۔ہمارے خاندانی نظام کی مضبوطی انہی اصولوں میں ہے جو دین اسلام ارشاد فرماتا ہے۔دین اسلام کے اصول اور ضابطے ایسے ہیں جو دوسروں کی خوشی کا بھی سبب بنتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے جامع اسلامیہ کے مولانا صاحب اور انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور بحیثیت امت اتفاق و اتحاد کی خصوصی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

The skills or attributes that Allah has given to any believer will be used only for the pleasure of Allah SWT, so all this will be called (Infaaq) spending in the way of Allah SWT. The religion of Islam teaches moderation in life. Whenever a believer is spending in the way of Allah, in which Zakat, Sadaqah, Ushar, he has this idea and he is confessing that this wealth is not his, but whatever he has, everything belongs to Allah SWT. Address of Ameer Abdul Qadeer Awan Sheikh Silsila Naqshbandia Owaisiah on Friday

جہلم// ادریس چودھری سے// ۔اللہ کریم نے جو ہنر یا اوصاف کسی بھی بندہ مومن کو دئیے ہیں وہ انہیں صرف اللہ کی رضاکے لیے استعمال کرے گا تو یہ سب کچھ انفاق فی سبیل اللہ کہلائے گا۔ دین اسلام زندگی میں میانہ روی کی تعلیم دیتا ہے۔جب بھی بندہ مومن اللہ کی راہ میں خرچ کر رہا ہوتا ہے جس میں زکوۃ،صدقات،عشر تو اُسے یہ خیال ہوتا ہے اور وہ اس بات کا اقرار کر رہا ہوتا ہے کہ یہ مال میرا نہیں ہے بلکہ جو کچھ بھی میرے پاس ہے سب اللہ کا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب

تازہ ترین خبریں