چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 13, 2026 6:17 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم//سٹیٹ بینک آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی واضح ہدایات کے باوجود تمام بینک پینشنرز کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئے

بیروچیف جہلم نیوز پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپوٹ کے مطابق ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی واضح ہدایات کے باوجود تمام بینک پینشنرز کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں پینشنرز سینیئر سیٹیزن ہونے کے ناطے احترام کے قابل ہیں جب کوئی پینشنرز لائف سرٹیفکیٹ متعلقہ برانچ کو مہیا کرتا ہے تو منیجر حکم دیں گے کہ کسی باہر کے آفیسر سے تصدیق کروائے حالانکہ کہ وہ خود بھی تصدیق کر سکتے ہیں پنشنرز جب بنفس نفیس بینک میں حاضر ہوتے ہیں تو باہر کے افیسر سے تصدیق کروانا غیر اخلاقی غیر قانونی ہے زیادہ سے زیادہ یہ ہو سکتا ہے کہ جب پینشنر پینشن لینے کے لیے متعلقہ برانچ جاتا ہے تو اگر چھ ماہ کا عرصہ زیادہ ہو گیا ہے تو منیجر اس کی تصویر لے کر ہیڈ افس کو بھیج دیں اس طرح قانون کی ضرورت پوری ہو جائے گی مختصر الفاظ میں پینشنرز کو باہر سے تصدیق کروانے کے لیے یہ مجبور کرنا سراسر زیادتی ہے یہ امر سٹیٹ بینک اف پاکستان اور سپریم کورٹ اف پاکستان کے حکم کے بھی خلاف ہے ضلع جہلم کے پینشنرز نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس طرف توجہ دیں تاکہ بزرگ شہری اس ذہنی اذیت سے محفوظ رہ سکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب