چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اپریل 22, 2026 6:13 شام

دینہ//گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ و رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا مستقبل مخدوش۔اداروں کے سربراہ صرف حکومت سے ماہانہ تنخواہ لینا اپنا مقصد تصور کرنے لگے۔ رپورٹ ۔ پروفیسر خورشید علی ڈار

رپورٹ۔۔ پروفیسر خورشید علی ڈار

دینہ//گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ و رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا مستقبل مخدوش۔اداروں کے سربراہ صرف حکومت سے ماہانہ تنخواہ لینا اپنا مقصد تصور کرنے لگے۔ رپورٹ ۔ پروفیسر خورشید علی ڈار

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار )گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ و رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کی زمین 15 تا 20 کنال پر مشتمل ہے مذکورہ اداروں کی مسلسل ناکامی کی بنا پر ان کا مستقبل انتہائی خطرناک دکھائی دیتا ہے زمینی حقائق کے پیش نظر مذکورہ جگہوں پر مقامی لوگ مستقبل میں گائے بھینس بکریاں جانور وغیرہ باندھیں گے کاش ایسا نہ ہو مگر جب اداروں کے سربراہ صرف حکومت سے ماہانہ تنخواہ لینا اپنا مقصد تصور کرتے ہوں تو ایسا ہونا ممکن ہے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ پرنسپل کو معلوم ہے کہ 18 سبجیکٹ سپیشلسٹ کی اسامیاں خالی کیوں ہیں ادارے میں دو سائنس ٹیچرز ہونے کے باوجود امسال سائنس کا داخلہ روک دیا گیا ہے دیانتدار افیسر متبادل راستہ اختیار کر کےاپنا نظام چلاتے ہیں ہر ادارے میں مخصوص فنڈ ہوتا ہے اس فنڈ سے عارضی ٹیچر رکھ کر طالبات کو سائنس مضامین پڑھائے جا سکتے ہیں مذکورہ ادارے کی پرنسپل نے طالبات اور والدین کا احساس نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ اج گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کا مستقبل مخدوش دکھائی دیتا ہے یہی حالت رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کی ہے لیبارٹری دو ماہ سے خراب ہے …ڈینٹل پروسیجر اور ایکس رے یونٹ غیر فحال ہیں سہولیات کا شدید فقدان ہے مریضوں کو علاج کے لیے دور دراز جگہ جانا پڑتا ہے لیب میں کیمیکل موجود نہیں ہے او پی ڈی نہ ہونے کے برابر ہو گئی ہے ایک ہی ڈاکٹر ہے سارا بوجھ اسی پر ہے درج بالا تلخ حقائق کے پیش نظر کسی نہ کسی مرد مجاہد کو قدم اٹھانا ہوگا اب اس شہریان دینہ کی نگاہیں اپنے محبوب رہنما سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض متحرک سماجی شخصیت راجہ لیاقت علی پر ہیں اگر یہ دونوں با اثر شخصیات مشترکہ کاوشیں کریں تو رورل ہیلتھ سینٹر دینہ فحال ہو سکتا ہے لوگوں کو اس وقت جو علاج معالجے کے لیے پریشانی ہے تو اس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور اسی طرح گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ طالبات کو سائنس کا داخلہ دلایا جا سکتا ہے ذرائع کے مطابق تقریبا 80 طالبات سائنس کا داخلہ نہ ملنے کی وجہ سے گھر میں بیٹھ گئی ہیں توقع کی جاتی ہے کہ یہ دونوں شخصیات اپنا قیمتی وقت نکال کر اداروں کی بہتری کے لیے قدم اٹھائیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی

تازہ ترین خبریں