چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 1, 2025 7:46 صبح

دینہ//میڈیا کی خبروں کا نتیجہ ، مریم نواز ہیلتھ کلینک دینہ میں وافر مقدار میں میڈیسن کا انتظام کر دیا گیا۔ لیب نے کام کرنا شروع کر دیا ۔ رپورٹ ۔ پروفیسر خورشید علی ڈار

دینہ//میڈیا کی خبروں کا نتیجہ ، مریم نواز ہیلتھ کلینک دینہ میں وافر مقدار میں میڈیسن کا انتظام کر دیا گیا۔ لیب نے کام کرنا شروع کر دیا ۔ رپورٹ ۔ پروفیسر خورشید علی ڈار

جہلم (رپورٹ:پروفیسر خورشید علی ڈار )رورل ہیلتھ سنٹر دینہ جو ایک عرصہ دراز سے زیر بحث اتا رہا ہے۔۔۔ کہ یہاں پر مریضوں کو سہولتیں میسر نہیں ہیں اللہ کے فضل و کرم سے ایم ایس رورل ہیلتھ سینٹر دینہ ڈاکٹر سلیمان نے مذکورہ ادارے کو بہتر بنانے کے لیے اپنے وسائل کا استعمال کرنا شروع کر دیا مصدقہ ذرائع کے مطابق۔۔ جو میڈیسن رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں دستیاب نہیں تھی اب ہر حوالے سے ہر قسم کی میڈیسن کا انتظام کر دیا گیا ہے اسی طرح ہیلتھ سینٹر دینہ میں جتنے بھی اے سی لگے ہوئے تھے معقول وجوہات کی بناء پر وہ فنگشن نہیں کر رہے تھے لہذا ڈاکٹر صاحب نے ان کو بھی ایکٹو کروایا جہاں تک صفائی کا تعلق ہے یقینا صفائی کی وجہ سے بہت زیادہ اعتراض ہوتا رہا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ صفائی کے حوالے سے اچھا معیار نہیں رکھتا لیکن اب ڈاکٹر صاحب کی کوشش سے یہ سینٹر انتہائی صاف اور شفاف ہے مریضوں کو بروقت توجہ دی جا رہی ہے اسی طرح ایک عرصہ دراز سے لیب ٹیسٹ نہیں ہو رہے تھے کیونکہ لیب میں کیمیکل موجود نہیں تھے ڈاکٹر صاحب کا یہ کمال ہے کہ انہوں نے اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے تمام اقسام کے کیمیکلز لیب کو مہیا کر دیے ہیں اب ہر قسم کا ٹیسٹ وہ لیب میں ہوتا ہے شہریان دینہ نے ایم ایس سلیمان کی کاوشوں کی تعریف ہے اور توقع کا اظہار کی ہے کہ وہ اسی جذبے کے تحت اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے رہیں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں