چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 23, 2026 2:53 صبح

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق سے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق سے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کو انوار الحق صاحب نے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ملاقات ایک گھنٹہ سے زیادہ رہی۔جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملک میں موجودہ سیلابی صورت حال پر بھی بات ہوئی۔اس موقع پر حضرت نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ کا لکھا انتہائی آسان فہم قرآن کریم کا ترجمہ اکرم التراجم اور حضرت ؒ کی لکھی قرآن کریم کی تفسیر، اکرم التفاسیر بھی پیش کی۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کے ساتھ وفد میں نعیم بشیر بھاگٹ،امجد اعوان سیکرٹری اطلاعات تنظیم الاخوان پاکستان اور محمد مصطفے انچارج رضاکاران آل پاکستان بھی شامل تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں