
پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق۔۔۔۔۔۔سرویکل کینسر کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت نے 12 روزہ ویکسینیشن مہم صوبہ بھر میں شروع کر دی ہے جس کا مقصد نوجوان بچیوں کو اس موزی مرض سے بچانا ہے صوبہ پنجاب میں میں 9 سے 14 سال کی بچیوں کو یہ ویکسین بالکل مفت فرام کی جا رہی ہے جبکہ محکمہ صحت کا عملہ شہریوں کی رہنمائی اور آگاہی کے لیے بھرپور کام کر رہا ہے یہ بات مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جادہ میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ویکسینیشن لگانے کی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات، سی ای او ایجوکیشن نازیہ شہزادی جبکہ سماجی و سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی نے کہا کہ بیماری کو بڑھنے سے پہلے روک لینا سب سے بہترین حکمت عملی ہوتی ہے ہم اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی بصیرت اور ویژن کو سراہتے ہیں جنہوں نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیماری پھیلنے کے بعد اس کو کنٹرول کرنے کی بجائے بیماری شروع ہونے سے قبل ہی حفاظتی ویکسینیشن کا انتظام کیا انہوں نے بتایا کہ عام حالات میں یہ ویکسینیشن 20 ہزار روپے میں دستیاب ہوتی ہے پنجاب حکومت اربوں روپے کے اخراجات عوام کی صحت کی بہتری اور ان کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کے لیے خرچ کر رہی ہے صوبہ بھر میں لاکھوں بچیوں کو یہ ویکسین فراہم کی جائے گی تاکہ وہ کسی قسم کی خطرناک بیماری یا سرویکل کینسر سے محفوظ رہ سکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پنجاب حکومت وزیراعلی پنجاب اور مشیر صحت پنجاب کی شکر گزار ہے جن کی خصوصی توجہ سے ضلع جہلم میں سرویکل کینسر جیسی خطرناک بیماری کے پھیلاؤ سے قبل ہی اس کو روکنے کا انتظام کیا جا رہا ہے ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں محکمہ صحت کا عملہ ضلع بھر کے اسکولوں میں 9 سے 14 سال کی بچیوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے اس ویکسینیشن کو باقاعدہ منظور کیا ہے اور اس کے مضر اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس موقع پر سی ای ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات کی زیر نگرانی بچیوں کو ویکسینیشن لگا کر مہم کا باقاعدہ اغاز کیا گیا۔
 
								


















