چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 1, 2025 2:06 صبح

واٹس ایپ میں وہ اہم ترین اپ ڈیٹ کر دی گئی جسکا انتظار صارفین برسوں سے کر رہے تھے

واٹس ایپ نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جسے حالیہ برسوں میں کی جانے والی سب سے کارآمد اپ ڈیٹ قرار دیا جا سکتا ہے۔جی ہاں واقعی ایسی اپ ڈیٹ واٹس ایپ میں کی جا رہی ہے جو آپ کی زندگی کو بہت آسان بنائے گی۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژنز میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کے تحت واٹس ایپ میسجز کے ریپلائی سسٹم کو ری ڈیزائن کیا جائے گا۔.یعنی گروپ چیٹس میں میسجز پر ریپلائیز کو ایک تھریڈ میں دکھایا جائے گا اور وہ میسجز الگ ظاہر نہیں ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت خودکار طور پر اوریجنل میسج کے نیچے ریپلائیز کی تھریڈ بن جائے گی۔اس میسج پر کیے جانے والے تمام ریپلائیز کو ایک جگہ اکٹھا کیا جائے گا۔اس سے صارفین کے لیے کسی مخصوص میسج پر کیے جانے والے ریپلائیز کو دیکھنا آسان ہو جائے گا کیونکہ وہ ایک ہی جگہ موجود ہوں گے، گروپ چیٹ میں جگہ جگہ پھیلے ہوئے نہیں ہوں گے۔ابھی واٹس ایپ میں صارفین کسی میسج پر جب ریپلائی کرتے ہیں تو وہ الگ الگ ظاہر ہوتے ہیں اور کئی بار انہیں اکٹھے دیکھنا مشکل ہو جاتا ہے، خاص طور پر اگر دوستوں کی جانب سے مختلف موضوعات پر بیک وقت بات کی جا رہی ہو۔تو ان موضوعات پر کیے جانے والے میسجز پر ریپلائیز یا سوالات کے جوابات کی تلاش اکثر کسی پرہجوم گروپ چیٹ میں بھیانک خواب سے کم ثابت نہیں ہوتی۔تو بظاہر یہ اپ ڈیٹ چھوٹی محسوس ہوتی ہے مگر یہ میسجنگ کے لیے متعارف کرائے جانے والے چند بہترین فیچرز میں سے ایک ہے، جس کا انتظار برسوں سے صارفین کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق تھریڈ کے اندر صارفین ریپلائیز کو تازہ ترین میسجز سے لنک کرسکیں گے یا براہ راست مخصوص ریپلائیز پر ردعمل ظاہر کرسکیں گے جو کہ ممکنہ طور پر فالو اپ ریپلائیز کی شکل میں نظر آئے گا۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔مگر امکان یہی ہے کہ اسے جلد متعارف کرا دیا جائے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان