چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 1, 2025 1:59 صبح

تحصیل دینہ کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے: اے ڈی سی آر سنیہ صافی

*تحصیل دینہ کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے: اے ڈی سی آر سنیہ صافی*

جہلم(پروفیسر خورشید علی ڈار)تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ شہر کے سینیئر صحافیوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی سے ملاقات کی۔ملاقات میں تحصیل دینہ کے مسائل زیرِ بحث آئے۔اے ڈی سی آر نے کہا کہ رجسٹری سرٹیفیکیٹ جاری کرنے والا ہر پٹواری موقع پر جانے اور نقشہ جات سمیت تصاویر لگانے کا پابند ہوگا نیز اس پٹواری کے دستخط بھی ثبت ہونگے بلاک شدہ کھیوٹ فوری طور پر درست کیے جائیں گے تاکہ عوام مشکلات سے بچ سکیں۔اس حوالے سے حاوی ٹھیکریاں زیر بحث آیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل دینہ میں ریوینیو کی کھلی کچہری باقاعدگی سے ہوگی اور وراثتی انتقال میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کھلی کچہری میں لوگ اپنے مسائل پیش کر کے ریلیف حاصل کرتے ہیں دیر سے دفتر آنے والے اہلکاروں ( افیسرز)کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔مین بازار دینہ میں نالوں پر سامان رکھنے والے دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ ریٹ لسٹ چیکنگ ایک افسر کرے گا تاکہ دفاتر کے امور متاثر نہ ہوں میڈم .سنیہ صافی نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کو بروقت حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام افسران کو بھرپور لگن اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان