
جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار).چوہدری ارشد محمود 38 سال گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول میں ملازمت کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے ۔۔۔ان کی ریٹائرڈمنٹ کی الوداعی تقریب گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول میں منعقد کی گئی تقریب میں سی ای او ایجوکیشن محترمہ ڈاکٹر نازیہ شہزادی۔۔۔ڈی ای او سیکنڈری شہزاد ۔۔۔ڈی ای او ایلیمنٹری چوہدری شاہد صدیق ۔۔۔ ڈی ای او ایلیمنٹری بیگم غزالہ انور۔۔۔ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملک صفدر نے خصوصی شرکت کی۔ان کے علاوہ سکول کے نئے پرنسپل مرزا محمود احمد اور دیگر اساتذہ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔۔۔تقریب کا اغاز تلاوت قران پاک سے ہوا حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں نعت کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا اپنے خطاب میں سکول ٹیچرز نے چوہدری ارشد محمود کی 38 سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر چوہدری ارشد محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےتمام اساتذہ اور محکمہ تعلیمی آفیسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں محکمہ تعلیم کی سب آفیسران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر قدم پر میری رہنمائی کی اور میں اپنے اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہر موقع پر میرے ساتھ دیا اور میں کامیاب ہوا ۔سب مہمانوں اور ٹیچرز نے چوہدری ارشد محمود کو پھولوں کے گلدستے ۔۔۔تحائف بھی پیش کیے اور انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے ۔۔تمام ٹیچرز اور شرکت کرنے والے مہمانوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوہدری ارشد محمود احمد ایک کامیاب ٹیچر ہیں
 
								


















