چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 31, 2025 5:10 شام

دینہ:اسہال میں بچے کو پیٹ درد کے علاوہ الٹی اور بخار بھی ہوسکتا ہے،وجوہات میں انفیکشنز جیسا کہ وائرس،بیکٹیریا اور پیراسائٹس شامل ہو سکتے ہیں، ڈاکٹر عدیل افتخار اعوان

دینہ:اسہال میں بچے کو پیٹ درد کے علاوہ الٹی اور بخار بھی ہوسکتا ہے،وجوہات میں انفیکشنز جیسا کہ وائرس،بیکٹیریا اور پیراسائٹس شامل ہو سکتے ہیں، ڈاکٹر عدیل افتخار اعوان
دینہ( ادریس چودھری )ڈائریا یا اسہال سے مراد کسی بھی بچے کا عام روٹین سے پتلے یا بار بار پاخانہ کرنا ہے۔یاد رہے کہ ایک ماہ سے کم عمر بچے کا8سے10بار پاخانہ نارمل بات ہے۔اسہال کی علامات میں پیٹ کا درد اور پاخانے کی حاجت محسوس کرنا ہے۔نومولود ہر دفعہ دودھ پینے کے بعد پاخانہ کرسکتا ہے جو اسہال میں شمار نہیں ہوتا ہے۔اس کو بیماری نہ سمجھا جائے۔ان خیالات کا اظہار تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والے معروف چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عدیل افتخار اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسہال میں بچے کو پیٹ درد کے علاوہ الٹی اور بخار بھی ہوسکتا ہے۔ اسہال کی شدت میں پاخانے کے ساتھ خون بھی آسکتا ہے۔عمومی طور اسہال کچھ دن تک رہتے ہیں اور ٹھیک بھی ہوجاتے ہیں لیکن ان کا دورانیہ کئی ہفتے تک بھی جا سکتا ہے۔
وجوہات:
اسہال کی وجوہات میں انفیکشنز جیسا کہ وائرس،بیکٹیریا اور پیراسائٹس شامل ہو سکتے ہیں جن کی وجہ سے معمول سے زیادہ پتلے پاخانے ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ متاثر ہونے کا خطرہ غیر معیاری خوراک اور گندے پانی کا استعمال بھی ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہا
عمومی طور پر پتلے پاخانے اسہال کی سب سے عام اور زیادہ پائی جانے والی قسم ہے لیکن اگر اسہال 4 ہفتے یا زیادہ دیر تک چلے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔اگر اسہال میں خون آنا شروع ہوجائے تو اس کو ڈائزنٹری کہتے ہیں اس میں مریض کو فوری ہسپتال لے کر جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر بچہ 4دن تک پاخانہ نہ کرے اور کرے تو سخت اور تکلیف سے کرے تو بچے کو قبض کی شکایت ہے۔
علاج:
عمومی طور پر اسہال کے علاج کے لئے نمکول کا زیادہ استعمال بہت موزوں ہے جس کی وجہ سے مریض پانی اور نمکیات کی کمی سے محفوظ رہ سکتاہے۔لیکن اگر الٹی کی کیفیت ہو یا خون آنا شروع ہوتو باقاعدہ کسی مستند ڈاکٹر سے مشورہ کرکے دوااستعمال کروانی چاہیے
سیرپ زنک کا استعمال بھی اسہال کے لیے بہت مفید ہے۔
غذا میں بچے کو نرم غذا دینی چاہیے۔دہی،کیلا،کھچڑی اسہال میں برسوں سے آزمودہ اور آج بھی اپنی افادیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔پانی ابال کر دینا چاہیے۔ہاتھوں اور ناخنوں کی صفائی خصوصی اہتمام سے کرنی چاہیے۔بازاری کھانے پینے کی اشیا اورجوسز سے پرہیز کرنا چاہیے۔
زندگی بہت قیمتی ہے أپ کی ذرا سی غفلت أپ کے بچوں کو موذی امراض میں مبتلا کرسکتی ہے لہذا احتیاط کریں اور صحت مند غذا اپنے بچوں کو دیں
یاد رہے کہ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان چائلڈ سپیشلسٹ روزانہ
سہ پہر 3 سے 5 بجے بچوں کے چیک اپ کے لیئے عدیل کلینک نزد مرکزی جامعہ مسجد و میزان بینک مین چوک جی ٹی روڈ دینہ پر دستیاب ہوتے ہیں
بچے صحت مند
تو
مستقبل محفوظ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان