چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 8, 2026 4:17 صبح
تازہ ترین خبریں

کراچی سے دوست کے ساتھ راولپنڈی آئی لڑکی نے گھر کی چھت سے چھلانگ لگادی

ککراچی سے دوست کے ساتھ راولپنڈی آئی لڑکی نے ساتویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی، پولیس نے لڑکے کو گرفتار کرکے دونوں کے اہل خانہ کو طلب کرلیا۔

نیوز کے مطابق تھانہ روات پولیس کو ایریا کی سیکیورٹی نے فون پر لڑکی کی چھلانگ لگانے کی اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو لڑکی کی لاش پڑی تھی۔ اس دوران اس کا دوست بھی ناشتہ لے کر پہنچ گیا۔

تھانہ روات کی پولیس چوکی پوش ایریا فیز سیون میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، 19 سالہ مسمات ردا نوروز دختر علی اکبر دو دن قبل کراچی سے اپنے دوست محمد حسن ولد محمد اسلم کے ساتھ راولپنڈی فیز سیون میں آئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور لڑکے کا بیان ریکارڈ کیا۔ اس کے دوست نے پولیس کو انکوائری میں بتایا کہ وہ ہفتہ کی صبح اٹھ کر ناشتہ لینے بازار گیا اس دوران اس کی دوست ٹیرس سے کود گئی، رات دونوں کا جھگڑا بھی ہوا مگر معاملہ ختم ہوگیا تھا۔

تفتیشی آفیسر نے بتایا کے لڑکی کے والدین کو کراچی سے راولپنڈی بلایا گیا ہے ان سے رابطہ ہوگیا ہے، والدین کے راولپنڈی آنے کے بعد مزید کچھ کہا جاسکے گا لڑکی کے دوست کو گرفتار کرلیا ہے، لڑکے کے رشتہ دار بھی آرہے ہیں دونوں فیملیز کے آنے پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تھانہ روات پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بھجوا دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی