چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 22, 2026 5:58 شام

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

قصور / مصطفی آباد (رپورٹ: ڈاکٹر فیض احمد بھٹی) تفصیلات کے مطابق ورکنگ جرنلسٹ گروپ پریس کلب قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین کی قیادت میں سنیئر صحافیوں: افضل ناصر بھٹی، سعید احمد بھٹی الحاج شوکت نقشبندی پر مشتمل وفد کی پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ آمد۔ جہاں صدر پریس کلب مصطفی آباد اور دیگر صحافیوں نے مالا پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ وفد نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دیتے ہوئے عمرہ کی قبولیت کےلیے خصوصی دعا دی۔ اس موقع پر صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی نے کہا کہ محبتوں کے محور و مرکز "حرمین شریفین” میں حاضری ہر مسلمان کی خواہش ہے۔ یہ حج و عمرہ اللہ کے پیاروں کی اداوں کو دہرانے کا نام ہے۔ اللہ کی محبوب ہستیوں نے اِن مقدس مقامات پر جو عمل کیے، وہ اللہ تعالی نے قیامت تک امت مسلمہ کےلیے مسنون و محفوظ کر دیے۔ یہ محبتوں کے وہ سلسلے ہیں، جنہیں ہر مسلمان انتہائی شغف اور عقیدت میں ڈوب کر اور زندگی کی بہترین عبادت سمجھ کر انجام دیتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ محبت ایک عالمی زبان ہے، محبت کی یہ عالمی زبان سب سے زیادہ "حرمین شریفین” یعنی مکہ و مدینے میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ جہاں دنیا بھر سے آئے مسلمان کلمہ طیبہ کے نام پر متحد نظر آتے ہیں اور ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں۔ سلفی صاحب نے مزید کہا کہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لاکھوں لوگ حرمین شریفین میں عبادت کےلیے آتے ہیں، لیکن کہیں گندگی یا بدبو محسوس نہیں ہوتی۔ حرمین شریفین کے معاملات احسن انداز میں چلانے پر میں سعودی حکمرانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو حقیقی معنی میں حاجیوں کو اللہ کا مہمان سمجھ کر تہہ دل سے ان کی خدمت کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سعودی قیادت کو یہ خدمات بہتر سے بہترین کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ہر مسلمان کو اپنے گھر اور روضہ رسولﷺ کی حاضری نصیب فرمائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں