چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 21, 2026 2:54 شام

منگلا ڈیم اور نہریں بہترین سیر گاہ بہترین مناظر یادگار بنائیں خوفناک نہیں تحریر: آصف محمود چوہدری…… منگلا ہیملٹ

منگلا ڈیم اور نہریں بہترین سیر گاہ بہترین مناظر یادگار بنائیں خوفناک نہیں منگلا ڈیم اور ارد گرد کے علاقے انتہائی خوبصورت دلکش مناظر سے بھرپور ہیں اور یادگار بھی صحت مند ماحول بھی رکھتے ہیں نہریں دریا ندی نالے خوبصورتی میں اضافے کا سبب ہیں اور یہاں بسنے والے لوگ انتہائی خوش اخلاق مہمان نواز اور انسانیت کی قدر کرنے والے ہیں اور ان میں ہمدردی محبت کا جذبہ موجود ہے بیرون شہروں سے آنے والے لوگوں کا مہمانوں کا خیال کرنے والے ہیں ملک میں سیاحت میں نمایاں مقام بھی منگلا کا موجود ہے گرمی کے دنوں میں سیر کرنے والے افراد منگلا ڈیم نہروں اور دریاؤں کا رخ کرتے ہیں اور سیر کرتے ہوئے دریا نہروں اور منگلا ڈیم میں نہاتے ہوئے کئی افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ کئی جگہ پر لکھا بھی ہوتا ہے کہ یہاں نہانا خطرناک ہے اس کے باوجود ہر سال کئی افراد نہر دریا اور منگلا ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر موت کی وادی میں چلے جاتے ہیں ان کی سیر اور تفریح ادھوری رہ جاتی ہے اور حادثے کا شکار ہو کر زندگی کا یادگار لمحہ موت کا سبب بن جاتا ہے انتظامیہ ہر بار نہانے پر پابندی لگاتی ہے اور لوگوں کو منع بھی کیا جاتا ہے کہ سیر ضرور کریں لیکن دریا نہر اور ڈیم میں نہانا موت کو دعوت دینے کے برابر ہے ایسا عمل نہ کیا جائے جس سے زندگی خطرے میں پڑ جائے یا موت کا سبب بن جائے ادارہ ون ون ٹو ٹو1122 بی عوام کی مدد کے لیے سر گرم رہتا ہے اور دیگر ادارے بھی عوام کی مدد کے لیے دن رات کام کرتے ہیں اور حادثے کی صورت میں ان اداروں کے افراد اپنی جانوں پر کھیل کر حادثے کا شکار لوگوں کی بھرپور مدد کرتے ہیں جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے کیوں نہ کہ ان امدادی کاموں میں بھی کئی افراد اپنا فرض نبھاتے ہوئے خود بھی حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں احتیاط بہت ضروری ہے جو کہ عوام کو سیر کرتے ہوئے ہر حال کرنی چاہیے اپنی سیر کو خوشگوار بنانا چاہیے اور زندگی کا ایک حسین حصہ بنانا چاہیے دوسرا خوفناک منفی رجحان جو بڑھتا جا رہا ہے کچھ لوگ دریا نہر اور ڈیم کو خود کشی کے لیے استعمال کرتے ہیں چھلانگ لگا کر ایسا عمل کیا جاتا ہے یا کسی دوسرے کو کروایا جاتا ہے جو کہ خوفناک لمحہ بن کر زندہ لوگوں کے لیے خوفناک منظر بن جاتا ہے زندہ لوگوں کو یاد دلاتا رہتا ہے کہ اس دریا میں نہر ڈیم میں فلاں بندے نے خودکشی کی تھی یا اسے اس جگہ پر دھکا دیا گی یا حادثہ ہوا ا تھا اس ساری صورتحال میں ایک طرف احتیاط ضروری ہے تو دوسری جانب زندگی گزارتے ہوئے ہمارا رویہ سلوک برتاؤ کا بھی بڑا عمل ہے برداشت اور صبر کا بڑا عمل ہے جدید دور میں انسان نے بہت ترقی کی ہے لیکن اس کے ساتھ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ انسان میں قوت برداشت رشتے نبھانے کا حوصلہ ختم ہوتا جا رہا ہے ہر دوسرے روز ایسی خبریں ملتی ہیں کہ فلاں نے غربت سے تنگ ہو کر بچے مار دیے یا خود مر گیا یا دیگر گھریلو ناچاقی پر اپنے بچوں کو مار دیا بیوی کو مار دیا بھائی کو مار دیا باپ یا ماں کو مار دیا ان سب چیزوں کو دیکھا جائے تو عدم برداشت اور صبر میں کمی ہوتی جا رہی ہے خود کشی حرام ہے ایسی موت کو حرام قرار دیا گیا ہے جبکہ مسائل کا حل قتل یا مارکٹائی نہیں بلکہ برداشت ہے صبر ہے او قانون پر مکمل اعتماد ہے اس کے باوجود اگر کوئی رشتہ تمام کوشش کے باوجود قائم نہیں رہتا تو اس سے الگ ہو جانا بہتر ہے کسی انسان کی جان لینے سے کیوں نہ کہ اللہ پاک نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اس لیے ہمیں انسانیت کی قدر کرتے ہوئے انسان سے ہمدردی اچھا حسن سلوک اچھا رویہ اچھا برتاؤ کرنا چاہیے وطن پاک خوبصورت علاقوں سے بھرپور ہے مناظر سے بھرپور ہے اس میں بسنے والے افراد محبت کرنے والے ہیں وطن پاک میں خوبصورت سیرگاہیں موجود ہیں ان کا نظارہ کر کے اپنی زندگی کو یادگار بنائیے خوفناک نہیں کیوں نہ کہ زندگی ایک بار ملتی ہے بار بار نہیں اور جس نے زندگی دی ہے اسی نے ہمیں رزق بھی دینا ہے اور دے رہا ہے سمندر میں بھی رزق دیتا ہے اور خشکی پر بھی حادثہ کسی کے ساتھ کسی وقت بھی ہو سکتا ہے احتیاط ضروری ہے لیکن خود ساختہ حادثہ بنانا یا کرنا قابل گرفت ہونا چاہیے اور عبرت ناک بھی قدرتی حادثہ ہو جانا کسی کے بس میں نہیں لیکن جان بوجھ کر حادثہ کرنا قابل گرفت ہے ایسے لوگوں کو سخت سے سخت قانونی سزا دینی چاہیے ہمارا وطن انتہائی خوبصورت ہے اور بیرون ممالک سے بھی لوگ سپیشل سیر کرنے پاکستان آتے ہیں اور سیاحت کر کے خوبصورت مناظر دیکھ کر اپنی زندگی کے یادگار لمحے محفوظ کرتے ہیں اس لیے اپنے آپ سے پیار کیجیے زندگی یادگار بنائیے کیوں نہ کہ زندگی ایک بار ملتی ہے بار بار نہیں محبتیں بانٹیں نفرت نہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں