



رپورٹ ادریس چودھری ڈسٹرکٹ رپورٹر جہلم گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن جہلم کے طلبہ کا شاندار اعزاز گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن جہلم کے طلبہ نےیونیورسٹی آف گجرات کے ADP Commerce Annual Examination 2026 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئےیونیورسٹی کی سطح پر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر لیں۔نتائج کے مطابق کالج کے طالب کشفنا افتحار (رول نمبر 600014) اور ہمایوں عباس (رول نمبر 600024) نے یونیورسٹی میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل جبکہ شاہزیب نعمان (رول نمبر 600023) نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے برونز میڈل حاصل کیا۔یونیورسٹی آف گجرات کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کامیاب طلبہ کو میڈلز اور اسناد سے نوازا گیا۔ کالج کے پرنسپل محمد قاسم، ہیڈ آف کامرس ڈیپارٹمنٹ میڈم تہمینہ علی شاہ اور مظہر الرحمن بی ایس کوآرڈینیٹر نے تقریب میں شرکت کی اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔پرنسپل محمد قاسم نے کہا کہ یہ کامیابی طلبہ کی محنت، اساتذہ کی مخلصانہ کاوشوں اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن جہلم اپنے طلبہ کو معیاری تعلیم اور بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے پوزیشن ہولڈرز، ان کے والدین اور کالج کے تمام اساتذہ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ طلبہ مستقبل میں بھی اسی محنت اور لگن کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن جہلم کی یہ شاندار کامیابی تعلیمی میدان میں ادارے کی مسلسل ترقی اور اعلیٰ معیارِ تعلیم کا واضح ثبوت ہے۔



















