چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 23, 2026 12:45 شام

دینہ کے سینئر صحافیوں پروفیسر خورشید علی ڈار اور ظہیر عبّاس کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم محترمہ شگفتہ جبین سے خصوصی ملاقات

پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق

دینہ کے سینئر صحافیوں پروفیسر خورشید علی ڈار اور ظہیر عبّاس نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم محترمہ شگفتہ جبین سے خصوصی ملاقات کی، جس میں تحصیل دینہ کے اہم عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اے ڈی سی جی شگفتہ جبین نے کہا کہ “عوامی مسائل کا حل اور بہتر انتظامی نگرانی ہماری اولین ترجیح ہے، تمام محکمے عوامی سہولت کے لیے مربوط انداز میں کام کریں گے۔گفتگو میں ریٹ لسٹ پر عمل درآمد، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور تحصیل انتظامیہ کے باہمی تعاون میں بہتری، سول ڈیفنس کے کردار کو فعال کرنے، ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام میں مزید بہتری اور تحصیل دینہ میں بڑھتے ٹریفک مسائل شامل تھے۔صحافیوں نے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں انسولین کی کمی کے باعث مریضوں کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کی، جس پر اے ڈی سی جی نے اس مسئلے کو فوری طور پر متعلقہ محکمے تک پہنچانے اور حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ملاقات کے دوران کرایہ نامہ پر عمل درآمد اور دیگر شہری مسائل پر بھی مثبت تجاویز پیش کی گئیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فیلڈ میں فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ تحصیل میں بہتری کے لیے قابلِ قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔آخر میں صحافی برادری نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ اے ڈی سی جی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

روز قیامت کی سختی میں جب لوگ ہوش میں ہوتے ہوئے بھی مدہوش ہونگے لیکن وہ جنہوں نے اپنی زندگیوں میں اتباع رسالت ﷺ اختیار کیا اور خود کو اسوہ حسنہ میں ڈھال لیا ایسے لوگوں کو رحمت الٰہی گھیر لی گی اور ان کو اس دن کا بھاری خوف غمگین نہیں کرے گا۔صحابہ کرام ؓ نے اس دعوی محبت کو عملی طور پر ثابت کر کے دکھایا۔یہ زمین و آسماں گواہ ہیں کہ ظاہری اسباب نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اللہ پر توکل کر کے وہ کام کر دکھایا جو ظاہراًنہ ہو سکتا تھا۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا سانفرانسیسکو، اے ایم ایل مسجد میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا ۔

تازہ ترین خبریں