چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 8, 2026 7:09 شام

جہلم// ادریس چودھری//الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام أج مورخہ 29 نومبر کو پرل کانیننٹل ہوٹل لاہور میں ملک گیر نیشنل کانفرنس "Healing the Healers” کا انعقاد،پاکستان بھر سے نامور ڈاکٹرز، پروفیسرز اور شعبہ صحت سے وابستہ ماہرین کی شرکت

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام أج مورخہ 29 نومبر کو پرل کانیننٹل ہوٹل لاہور میں ملک گیر نیشنل کانفرنس "Healing the Healers” کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے نامور ڈاکٹرز، پروفیسرز اور شعبہ صحت سے وابستہ ماہرین نےشرکت کیاس اہم کانفرنس میں شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و پیٹرن اِن چیف الفلاح فاؤنڈیشنحضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی نے خصوصی خطاب فرمایاکانفرنس کا بنیادی مقصد شعبہ صحت میں خدمات انجام دینے والے افراد کی فلاح و بہبود، ان کے ذہنی و عملی بوجھ میں کمی، اور معاشرے کی بہتری کیلئے ایک مشترکہ لائحۂ عمل تشکیل دینا تھا۔ملک کے مختلف شعبہ جات کے معروف پروفیسر ڈاکٹرز نے بھی اس کانفرنس سے خطاب کیاجن میں ڈاکٹر رضوان میر ۔ پروفیسر ڈاکٹر سعد بشیر ملک ۔ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور ۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل ۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ سہیل ۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز شامل تھے۔جبکہ پاکستان کی معتبر ڈاکٹرز تنظیمیں بشمولپی ایم اے پنجاپپی پی اے پنجاپپی اے ایف پی پنجاپوائے ڈی اے پاکستانمائنڈ أرگنائزیشنشعبہ اطفال سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے بھی بھرپور شرکت کیالفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی زیلی فلاحی تنظیم ہے جس کا مقصد ملک بھر میں انسانیت کی بے لوث خدمت ادا کرنا ہے۔ اس تنظیم کی بنیاد حضرت امیر محمد اکرم اعوان رح نے رکھی۔موجودہ وقت میں یہ ادارہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی سرپرستی میں سرگرمِ عمل ہے۔شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و پیٹرن اِن چیف الفلاح فاؤنڈیشنحضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی نے مرد و خواتین ڈاکٹرز کی بہت بڑی تعداد سے خطاب فرماتے ہوۓ کہا کہ لوگوں کے دکھ بانٹنے اور انکے زخموں پر مرھم رکھنے والے ڈاکٹرز خود بھی گوشت پوست کے انسان ہیں ان کے بھی جزبات احساسات ہیں وہ بھ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں ان کہ اپنے اندر ذہنی سکون کے لیئے اللہ کے ذکر کے ساتھ جڑنا ہو گا کیفیات قلبی بندہ مومن کو وہ قوت دیتے ہیں جس سے میدبن عمل میں دوسروں سے بہتر اپنا کردار ادا کر سکتے ہیںأنہوںہ نے مزید فرمایا کہ پاکستان پاک ذمین کو کہتے ہیں اور اگر ہم اس کی تشریح میں جائیں تو وہ جگہ مسجد کہلاتی ہے ہمارے ملک میں نظام عدل میں بہت بڑا خلا ہے جسے درست کرنے کی ضرورت ہے یہ ملک ہمارا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ اور پاسبان ہیں اس کے تمام ادارے ہمارے ہیں فوج ہماری ہے میڈیکل کا شعبہ بہت اہم ہے مشکل حالات میں کام کرتے ہیں لیکن ایک بات یاد رکھنی ہے کہ جو کرنا ہے بللہ کی رضا کے لیئے کرنا ہےپروفیسر ڈاکٹرز اور ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران میں شیلڈز بدست مبارک شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و پیٹرن اِن چیف الفلاح فاؤنڈیشنحضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی بھی تقسیم کی گئیںأخر میں انہوں نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیئے خصوصی دعا بھی فرمائی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں