چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 11, 2026 2:58 صبح
تازہ ترین خبریں

دینہ میں تجاوزات مافیا ایک بار پھر قابض ہو گیا جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، مین بازار اور منگلا روڈ پر تجاوزات پھر سے قائم ہونا شروع ہو گئیں

فائل فوٹو

دینہ میں تجاوزات مافیا ایک بار پھر قابض ہو گیا جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، مین بازار اور منگلا روڈ پر تجاوزات پھر سے قائم ہونا شروع ہو گئی
دینہ(سہیل انجم قریشی)دینہ میں تجاوزات مافیا ایک بار پھر قابض ہو گیا جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، مین بازار اور منگلا روڈ پر تجاوزات پھر سے قائم ہونا شروع ہو گئی انتظامیہ بھی ان کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر نظر آرہی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں انتظامیہ نے تجاوزات کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا جرمانے بھی کیے گیے لیکن تمام کاروائیاں بے سود ثابت ہوئیں منگلا روڈ مارکیٹوں کے اندر دکانوں کے آگے تھڑے توڑے گئے اور چند مارکیٹ والوں کو چھوٹ بھی دی گئی جو کہ ابھی تک قائم ہے چند مارکیٹوں میں پختہ تھڑے بنے ہوئے ہیں اور تھڑوں کے اوپر باقاعدہ مختلف سٹال بنے ہوئے ہیں جوکہ راہ گزروں کے لیے مشکلات کا سبب بن رہے ہیں جن کو انتظامیہ نے توڑا نہیں تاجر برادری کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہئے اگر سب مارکیٹوں سے تجاوزات ختم کروائی گئی ہے تو چند مارکیٹ والوں کو چھوڑا کیوں گیا ہے تاجر برادری نے وزیراعلی پنجاب، وفاقی وزیر بلدیات اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگلا روڈ پر جن مارکیٹوں میں تجاوزات ختم نہیں کروائی گئی تجاوزات کا خاتمہ کروایا جائے تاکہ پیدل چلنے والے شہریوں کو مشکلات پیش نا آئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی