چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 8, 2026 8:55 شام

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ جی ٹی روڈ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی، مضر صحت ملاوٹی دودھ کی دو گاڑیوں کو پکڑ لیا 3ہزار لیٹر دودھ کو تلف کر دیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ جی ٹی روڈ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی، مضر صحت ملاوٹی دودھ کی دو گاڑیوں کو پکڑ لیا 3ہزار لیٹر دودھ کو تلف کر دیا، مضر صحت ملاوٹی دودھ منڈی بہاؤالدین سے دینہ، جہلم اور راولپنڈی سپلائی کیا جانا تھا جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ جی ٹی روڈ پر صبح 3بجے کے قریب فوڈ اتھارٹی جہلم نے ناکہ لگا کر مضر صحت دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو پکڑ لیا دوران چیکنگ گاڑیوں میں موجود 9ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا، جس میں 3ہزار لیٹر مضر صحت پانی ملا ملاوٹی دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا مزید کاروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، دودھ منڈی بہاؤالدین سے دینہ، راولپنڈی سپلائی کرنا تھا فوڈ اتھارٹی جہلم کی بروقت کاروائی سے شہریوں کو مضر صحت ملاوٹی دودھ استعمال کرنے سے بچا لیا، شہریوں نے فوڈ اتھارٹی کے اس اقدام کو سراہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں