چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 23, 2026 2:42 صبح

جہلم(ادریس چودھری)اسلامی نظام عدل سے ہی انصاف کے تقاضے پوری ہو سکتے ہیں۔اسلام کے مطابق اگر نظام عدل قائم کیا جائے اس سے انتشار کی بجائے باہم اتفاق و اتحاد ہوگا۔امیر عبدالقدیر اعوان

جہلم(ادریس چودھری)اسلامی نظام عدل سے ہی انصاف کے تقاضے پوری ہو سکتے ہیں۔اسلام کے مطابق اگر نظام عدل قائم کیا جائے اس سے انتشار کی بجائے باہم اتفاق و اتحاد ہوگا۔امیر عبدالقدیر اعوان دین اسلام انسان کو انسانیت سکھاتا ہے۔اگر کوئی جرم کرتا ہے اسے اسلام کے مطابق سزادی جائے اس سے معاشرے میں بہتری آئے گی آج مدارس پر بات کی جاتی ہے بات مدارس یا یونیورسٹیوں کی نہیں ہے بات عدل اور انصاف کی ہے کہ قانون کا اطلاق کیسا ہے؟ ہمارے مسائل کی بڑی وجہ قانون کے نفاذ کا نہ ہونا ہے۔زندگی کے ہر پہلو میں اسلامی قوانین موجود ہیں اللہ کے کلام میں راہنمائی موجود ہے۔ہر نا فرمانی اللہ کی رحمت سے دوری کا سبب بنتی ہے۔دوسروں سے بحث کرنے کی بجائے خود کو دیکھیں کہ ہم صبح سے شام تک کتنا اللہ کا حکم مانتے ہیں اور کتنا تجاوز کر رہے ہیں۔ ٓامیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی شان کی بلندی کا ادراک کسی کو نہیں ہے۔ہمارے ذمہ وہ حصے ہیں جن کا ہمیں حکم دیا گیا ہے۔ہم اطاعت کے مکلف ہیں اور اسی کے جواب دہ ہیں۔ہمارے اعمال ہمارے دعوے کا ساتھ نہیں دے رہے۔ہم نے اپنے اعمال بد سے اپنے قلوب کو تالے لگادئیے ہیں۔نہ حق نظر آ رہا ہے نہ حق کی سمجھ آ رہی ہے۔ہر گناہ خود ایک بہت بڑی مصیبت ہے۔ایمان بندے کو اس درجہ تک پہنچا دیتا ہے کہ بندہ خود کو اللہ کے روبرو محسوس کرتا ہے۔اللہ کا احسان کہ ہمیں صاحب ایمان ہونا نصیب فرمایا ہم زندگی کے مختلف ادوار سے گزر رہے ہیں یہ جہان فانی ہے ہر جاندار کو موت واقع ہوگی ہم اصول و ضابطے بھی اپنی خواہش پر مرتب کرتے ہیں لیکن صاحب ایمان کی نشانی یہ ہے کہ اس کی زندگی بدل جاتی ہے اس کی زندگی کے ہر پہلو کا انحصار اللہ کریم کی طرف ہو جاتا ہے۔وہ اپنے ہر عمل میں اطاعت کرتا ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔