چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 8, 2026 10:16 صبح
تازہ ترین خبریں

جہلم (پروفیسر خورشید ڈار)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ میں 69 گروپ کے زیرِ اہتمام مستحق طلبہ و طالبات میں یونیفارم اور شوز تقسيم کرنے کی تقریب کا انعقاد

جہلم (پروفیسر خورشید ڈار)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ میں 69 گروپ کے زیرِ اہتمام مستحق طلبہ و طالبات میں یونیفارم اور شوز تقسيم ،تقریب کے مہمانِ خصوصی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی تھے
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دینہ میں سابق طالب علموں پر مشتمل 69 گروپ کے زیرِ اہتمام مستحق طلبہ و طالبات میں یونیفارم اور شوز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی تھے۔تقریب میں سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم ڈاکٹر نازیہ شہزادی، اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان، ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیا، ڈی ای او سیکنڈری محمد شہزاد اور ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملک صفدر علی نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ خصوصی دعوت پر راجہ افراسیاب، مرکزی صدر گکھڑ فیڈریشن بھی تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر 69 گروپ کی جانب سے مہمانِ خصوصی مشیر صحت، سی ای او ایجوکیشن ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان اور ایڈوکیٹ ضیاء الملک کو ان کی تعلیمی و سماجی خدمات کے اعتراف میں تعریفی شیلڈز پیش کی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر صحت میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی اور سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر نازیہ شہزادی نے 69 گروپ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ سابق طلبہ کا اپنے ادارے اور مستحق بچوں کے لیے آگے آنا قابلِ تقلید مثال ہے۔ انہوں نے طلبہ کو دل لگا کر تعلیم حاصل کرنے اور مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین بھی کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی