
ڈومیلی کی یونین کونسل کوہالی داخلی پدھری ڈھوک نگیال کے مکین سراپااحتجاجاہل نگیال کا وزیر اعلی پنجاب،ڈی سی جہلم اور ایم این اے سے نوٹس لیکر ڈیڈھ کلومیٹر سڑک تعمیر کرنے کامطالبہ،
سوہاوہ:(محمد نبیل حسن)تفصیلات کیمطابق ڈومیلی کی یونین کونسل کوہالی داخلی پدھری کے گاٶں نگیال میں ڈیڈھ کلو میٹر سے زاٸد سڑک کا ٹکڑا تعمیر نہ ہونے پر مقامی لوگوں نے احتجاج کیا،احتجاجی مظاہرین نے میڈیاسے گفتگوکرتے کہاکہ بارش کے دنوں میں سکول جانے والے بچوں اور دیگر مکینوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کاسامناکرناپڑھتاہے،بارش میں ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو بھی ڈیڈھ کلومیٹر دور چارپائی پر لےکرجاناپڑھتاہے،حکومتی نمائندے ووٹ لینے بعداپنے حلقے سے غائب ہوجاتے ہیں،ہم وزیر اعلی پنجاب،ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور ڈی سی جہلم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوٹس لیکرسڑک تعمیر کریں تاکہ سڑک کی تعمیر سے ہماری مشکلات دور ہوسکیں گی۔عرصہ دراز سے ہم متعدد حکومتی نماٸندوں کو اس سڑک کے بارے میں آگاہ کیالیکن اب خصوصی ایم این اے چوہدری فرخ الطاف سے اپیل کرتے اس پر نوٹس لیکر سڑک کی تعمیر کراٸی جاۓ،اس سڑک سے متعددحادثات رونماہوچکے ہیں



















