
دینہ(سہیل انجم قریشی سے) تحصیل آفس دینہ میں کرسچن کمیونٹی کے ساتھ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد،مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت جنرل (ر) اظہر محمود کیانی اور نور ویلفیئر سوسائٹی جہلم کے چیرمین فرحت کمال ضیاء تھےتقریب میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹا گیا تقریب میں مسیحی برادری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل آفس دینہ میں مسیحی برادری کےاعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد، مشیر وزیراعلی پنجاب جنرل( ر) اظہر محمود کیانی اور فرحت کمال ضیاء تھے تقریب میں نائب تحصیلدار محمد عمران، چیف آفیسر بلدیہ دینہ محمد فیصل، ایم او آئی سہیل اشرف سمیت علاقہ کے معززین نے شرکت کی تقریب میں مہمانوں نے مسیحی برادری کے ساتھ کیک کاٹا اور کرسمس کی مبارک دی مسیحی برادری میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے مسیحی برادری نے پروقار تقریب منعقد کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا کہنا تھا کہ تقریب منعقد کرنے کا مقصد مسیحی برادری کی خوشیوں میں شامل ہونا تھا ہم اقلیتی برادری کی ہر خوشی غم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہمارا فرض ہے کہ ان کی ہر ضروریات کا خیال رکھیں اور اقلیتی برادری کو جو مسائل درپیش ہیں انتظامیہ ان کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔




















