
جہلم (مشرف جنجوعہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اتوار 21 دسمبر کو پنجاب کی تمام ڈویژن میں کالے بلدیاتی قوانین کے خلاف دھرنے ہوں گے ، اس سلسلے میں راولپنڈی ڈویژن کا دھرنا پروگرام لیاقت باغ میں ہو گا جس سے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے ، جماعت اسلامی کا مؤقف ہے کہ بلدیاتی انتخاب جماعتیں بنیادوں پر ہونا چاہیں اور بلدیاتی اداروں کو زیادہ سے زیادہ با اختیار بنایا جائے تاکہ لوگوں کے مسائل مقامی طور پر حل ہو سکیں ، غیر جماعتیں انتخابات میں منتخب ہونے والوں کو ایک ماہ کے اندر کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہوگا جس سے کونسلروں کی خریدوفروخت کا امکان ہے ، امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بنیادی حق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور دھرنے میں شرکت کے لیے راولپنڈی چلیں ، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جہلم سے اتوار 21 دسمبر کو دن 11 بجے ، دینہ سے دن 11.30 بجے اور سوہاوہ سے دن 12.30 بجے قافلے روانہ ہوں گے ،



















