
جہلم (نعیم احمد بھٹی) ہنی ٹریپ گینگ کی سرپرستی پولیس ملازمین بھی کرنے لگے شہری عمران نے تھانہ کالاگجراں گجراں میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا میں اور مجاہد گاڑی پر جا رہے تھے کہ مجاہد کے فون پر کال آئی کہ ہمیں ایمرجنسی ہے ہم جادہ پل کے قریب کھڑی ہیں جب ہم جادہ پل کے نزدیک پہنچے تو گاڑی کھڑے کرتے ہی پیچھے سے دو گاڑیاں آئیں ایک آگے اور ایک پیچھے کھڑی ہوگئی ان میں سے ایک شخص ہماری گاڑی میں بیٹھ گیا خواتین نے ان سے کہا کہ یہ لوگ ہمیں تنگ کر رہے ہیں گاڑی میں بیٹھے شخص نے ہمیں کہا کہ ہمیں پانچ لاکھ روپے دے دو تمھاری جان چھوٹ جائے گی یہ دونوں افراد پولیس ملازم نکلے جن کے نام بلال منیر اور طاہر حسین شاہ معلوم ہوئے ہم نے ڈرتے ہوئے ان کو پچاس ہزار روپے اے ٹی ایم کارڈ سے نکلوا کر دے دیے جس کے بعد یہ مزید رقم کا مطالبہ کرتے رہے ملک ساجد نے ایک ہنی ٹریپ گینگ بنا رکھا جن میں مہناز اور ثمرین نے ان تینوں افراد کے ساتھ مل کر ہم پر جھوٹا الزام لگا کر ڈرایا دھمکایا اور دھوکہ بازی سے رقم حاصل کر لی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمیں انصاف فراہم کریں اور اس ہنی ٹریپ گینگ کو گرفتار کر کے مزید افراد کو بچایا جائے پولیس تھانہ کالاگجراں پولیس نے ملزمان سمیت دو خواتین اور ایک گینگ کے سربراہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی



















