
جہلم (نعیم احمد بھٹی) فروٹ مہنگے داموں کیوں ؟ وجہ سامنے آگئی مارکیٹ کمیٹی کی من مانیاں بھی عروج پر سبزی منڈی مجاہد آباد میں فروٹ کی بولی کئی ماہ سے نہیں ہو رہی انتظامیہ بھی اس پر کوئی ایکشن نہیں لے رہی جبکہ مارکیٹ کمیٹی بھی خاموش صرف کیلے کی بولی ہوتی ہے جبکہ مارکیٹ کمیٹی بغیر بولی کے ریٹ لسٹ بھی نکال دیتی ہے ڈپٹی کمشنر اس پر ایکشن لیں فروٹ ایسوسی ایشن کے صدر مظہر کی صدائے مسلم کے چیف سٹی رپوٹر سے بات چیت تفصیلات کے مطابق فروٹ کی مہنگے داموں فروخت کی وجہ سامنے آگئی کئی ماہ سے فروٹ کی بولی بند ہوچکی ہمیں مہنگے داموں فروٹ ملتا ہے سبزی منڈی مجاہد آباد میں فروٹ مافیا بھی سامنے آگیا صرف کیلے کی بولی کی جاتی ہے باقی فروٹ کی بولی نہیں کی جاتی یہ کہنا تھا فروٹ ایسوسی ایشن کے صدر مظہر کا انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ ہمیں ریٹ کے بارے میں پوچھتی ہے ان کو کبھی نہیں پوچھا کہ بولی کیوں نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے ہمیں فروٹ بھی مہنگا ملتا ہے جبکہ بولی کے بغیر مارکیٹ کمیٹی لسٹ نکال رہی ہے ہم مارکیٹ کمیٹی کے سیکٹری کو بھی کہہ چکے کہ بولی کروائی جائے لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا فروٹ ایسوسی ایشن کے ممبران سمیت صدر مظہر نے ڈپٹی کمشنر میر رضا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے



















