چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

دسمبر 22, 2025 6:41 شام

جہلم//صفاء عابد اسسٹنٹ کمیشنر دینہ کا پنڈوڑی علاقے کا وزٹ، ویسٹ مینجمنٹ کے انچارج کو صفائی برقرار رکھنے کی ہدایت،گیس ایجنسیوں کی بھی چیکنگ،ناجائز منافع خوری کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے گئے

دینہ/جہلم//پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپوٹ کے مطابق ۔
اج مورخہ 22 دسمبر بروز سوموار صفاء عابد اسسٹنٹ کمیشنر دینہ نے پنڈوڑی علاقے کا وزٹ کیا۔۔اور صفائی ستھرائی کو غور سے چیک کیا اور اس سلسلے میں انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کے انچارج کو صفائی برقرار رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی ۔۔اس علاقے میں موجود چرچز کو بھی دیکھا گیا ہے جہاں پر عیسائی برادری اپنا مذہبی تہوار مناتے ہیں گیس ایجنسیوں کو بھی چیک کیا گیا اور ایسے دکاندار جو ناجائز منافع خوری کر رہے تھے ان کو بھاری جرمانے کیے گئے ۔۔اس کے فوری بعد میڈم نے سبزی فروٹ کا جو کاروبار کرتے تھے ان کو بھی چیک کیا ایسے کاروباری حضرات جو غلطی کے مرتکب پائے گئے ان کو بھی میڈم نے بھاری جرمانے کیے۔۔۔۔میڈم کا اج کا دن انتہائی مصروف ترین تھا۔۔مذکورہ جگہوں کے زعماء سیاسی اقابرین نے میڈم کی کاوشوں کی تعریف کی ہے اور اس توقع اظہار کیا ہے کہ وہ اسی جذبے کے تحت کام کرتی رہینگی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (مشرف جنجوعہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اتوار 21 دسمبر کو پنجاب کی تمام ڈویژن میں کالے بلدیاتی قوانین کے خلاف دھرنے ہوں گے،امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بنیادی حق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور دھرنے میں شرکت کے لیے راولپنڈی چلیں

Jhelum News

دینہ//رانا محمد عاصم سے//چودھری حفیظ خالق ، چودھری تنویر خالق کی والدہ ماجدہ ، سابق ناظم یونین کونسل مدوکالس تحصیل دینہ چودھری محمد شفقت، نمبر دار مدوکالس مہر ساجد اقبال ، چودھری واجد اقبال ، چودھری احسان الحق ، چودھری ضیاء الحق مرحوم، تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والے صحافی ادریس چودھری آف مدوکالس کی خالہ جان، چودھری محمد خالق مرحوم کی اہلیہ،علالت کے بعد انگلینڈ کے شہر سلو Slough لندن میں علالت کے بعد انتقال کر گئیں

تازہ ترین خبریں

جہلم (مشرف جنجوعہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اتوار 21 دسمبر کو پنجاب کی تمام ڈویژن میں کالے بلدیاتی قوانین کے خلاف دھرنے ہوں گے،امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بنیادی حق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور دھرنے میں شرکت کے لیے راولپنڈی چلیں