چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

دسمبر 22, 2025 6:34 شام

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) جہلم کے عملے کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں سپورٹس شرٹس تقسیم کیں,ملازمین کے درمیان جلد ایک کرکٹ میچ کرانے کا اعلان

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) جہلم کے عملے کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں سپورٹس شرٹس تقسیم کیں۔ اس اقدام کا مقصد فیلڈ اسٹاف کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی سخت مصروفیات میں سے کچھ وقت کھیل کے لیے نکالیں اور صحت مند زندگی گزار سکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اعلان کیا کہ ملازمین کے درمیان جلد ایک کرکٹ میچ بھی کروایا جائے گا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے دن رات کام کرنے والے اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی جسمانی و ذہنی تندرستی کے لیے ایسی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں۔ سپورٹس شرٹس کی تقسیم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ ملازمین کے مورال کو بلند کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انتظامیہ ملازمین کو صحت مند ورکنگ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کھیلوں کے انعقاد سے جہاں ملازمین کی صحت بہتر ہوگی وہاں ان میں ٹیم ورک کا جذبہ بھی پیدا ہوگا، جو عوامی خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری کا باعث بنے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (مشرف جنجوعہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اتوار 21 دسمبر کو پنجاب کی تمام ڈویژن میں کالے بلدیاتی قوانین کے خلاف دھرنے ہوں گے،امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بنیادی حق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور دھرنے میں شرکت کے لیے راولپنڈی چلیں

Jhelum News

دینہ//رانا محمد عاصم سے//چودھری حفیظ خالق ، چودھری تنویر خالق کی والدہ ماجدہ ، سابق ناظم یونین کونسل مدوکالس تحصیل دینہ چودھری محمد شفقت، نمبر دار مدوکالس مہر ساجد اقبال ، چودھری واجد اقبال ، چودھری احسان الحق ، چودھری ضیاء الحق مرحوم، تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والے صحافی ادریس چودھری آف مدوکالس کی خالہ جان، چودھری محمد خالق مرحوم کی اہلیہ،علالت کے بعد انگلینڈ کے شہر سلو Slough لندن میں علالت کے بعد انتقال کر گئیں

تازہ ترین خبریں

جہلم (مشرف جنجوعہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اتوار 21 دسمبر کو پنجاب کی تمام ڈویژن میں کالے بلدیاتی قوانین کے خلاف دھرنے ہوں گے،امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بنیادی حق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور دھرنے میں شرکت کے لیے راولپنڈی چلیں