
فائل فوٹو
دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے تجاوزات مافیا ایک بار پھر متحرک ہو گیا جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، مین بازار اور منگلا روڈ پر تجاوزات پھر سے قائم ہونا شروع ہو گئی انتظامیہ بھی ان کے خلاف وقتی کارروائی کر کے اعلی حکام کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کرنے لگی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں انتظامیہ نے تجاوزات کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا جرمانے بھی کیے گیے لیکن تمام کاروائیاں بے سود ثابت ہوئیں منگلا روڈ مارکیٹوں کے اندر دکانوں کے آگے تھڑے توڑے گئے اور چند مارکیٹ والوں کو چھوٹ بھی دی گئی جو کہ ابھی تک قائم ہے چند مارکیٹوں میں پختہ تھڑے بنے ہوئے ہیں اور تھڑوں کے اوپر باقاعدہ مختلف سٹال بنے ہوئے ہیں جوکہ راہ گزروں کے لیے مشکلات کا سبب بن رہے ہیں جن کو انتظامیہ نے توڑا نہیں تاجر برادری کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہئے اگرہماری مارکیٹوں سے تجاوزات ختم کروائی گئی ہے تو چند مارکیٹ والوں کو چھوڑا کیوں گیا ہے تاجر برادری نے وزیراعلی پنجاب، وفاقی وزیر بلدیات اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگلا روڈ پر جن مارکیٹوں میں تجاوزات ختم نہیں کروائی گئی تجاوزات کا خاتمہ کروایا جائے تاکہ پیدل چلنے والے شہریوں کو مشکلات پیش نا آئیں



















