چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 30, 2026 2:59 شام

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیو کی آنکھ لگ جانے سے پل کی ریلنگ سے جا ٹکرائی ایک شخص جاں بحق جبکہ 8افراد شدید زخمی

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیو کی آنکھ لگ جانے سے پل کی ریلنگ سے جا ٹکرائی ایک شخص جاں بحق جبکہ 8افراد شدید زخمی، حادثہ اتنا شدید تھا کہ زور دھماکے کہ آواز سنی گئی، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز دینہ کے قریب جی ٹی روڈ تین پورہ کے مقام پر گجرات سے راولپنڈی جانے والی ایوری گاڑی ڈرائیورکی آنکھ لگ جانے کے باعث جی ٹی روڈپر پل کی ریلنگ سے زور دار جا ٹکرائی حادثہ اتنا شدید تھا کہ چیخ و پکار مچ گئی، جس سے ایک شخص غلام رسول ولد محمد شفیق جاں بحق ہو گیا جبکہ 8افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خالد ولد رحمت خان، عدنان ولد غلام رسول، شازیہ بی بی زوجہ خالد، واجدہ بی بی زوجہ غلام رسول، سوہام ولد محمد عمران، محمد وقاص ولد اظہر اقبال، شازیہ ولد غلام رسول شامل تھے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص غلام رسول ہسپتال میں دم تور گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) پولیس تھانہ دینہ کی موٹر سائیکل چوری پر قابو پانے کی انوکھی منطق،موٹر سائیکل پنکچر کرو نہ مالک چلائے نہ چور، پبلک پارکنگ میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں،دکانداروں اور ملازمین کے درجنوں موٹر سائیکل پنکچر کر دیے شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تازہ ترین خبریں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) پولیس تھانہ دینہ کی موٹر سائیکل چوری پر قابو پانے کی انوکھی منطق،موٹر سائیکل پنکچر کرو نہ مالک چلائے نہ چور، پبلک پارکنگ میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں،دکانداروں اور ملازمین کے درجنوں موٹر سائیکل پنکچر کر دیے شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ