چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 23, 2026 2:09 شام
تازہ ترین خبریں

دینہ:بلدیاتی ایکٹ 2025 حکومت پنجاب کا کالا قانون ھے۔ اس کے ذریعے غیر آئینی انتخابی طریقہ مسلط کر کے شب خون مارا جا رہا ہے ۔ جماعت اسلامی اس ایکٹ کے خلاف میدان میں اتر آئی ھے.۔ ڈاکٹر قاسم محمود چودھری امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم کی پریس کانفرنس

دینہ:بلدیاتی ایکٹ 2025 حکومت پنجاب کا کالا قانون ھے۔ اس کے ذریعے غیر آئینی انتخابی طریقہ مسلط کر کے شب خون مارا جا رہا ہے ۔ جماعت اسلامی اس ایکٹ کے خلاف میدان میں اتر آئی ھے.۔ ڈاکٹر قاسم محمود چودھری
دینہ( ادریس چودھری)بلدیاتی ایکٹ 2025 حکومت پنجاب کا کالا قانون ھے۔ اس کے ذریعے غیر آئینی انتخابی طریقہ مسلط کر کے شب خون مارا جا رہا ہے ۔ جماعت اسلامی اس ایکٹ کے خلاف میدان میں اتر آئی ھے۔ چار روزہ ریفرنڈم مہم سے عوام کو ان کے حقوق کی آگاہی دی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چودھری نے گزشتہ روز دینہ کے ایک نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس کالے قانون سے عوامی نمائندوں کے پاس کوئی کوئی اختیار نہیں ھو گا۔ انہیں بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکا جا سکے گا۔ حکومت پنجاب غیر جماعتی انتخابات کے ذریعے اپنی مرضی کے لوگ لانا چاہتی ھے ۔ جماعت اسلامی کا مطالبہ ھے کہ جماعتی بنیادوں پر الیکشن کروائے جائیں ۔ چئیر مین ، وائس چیئرمین ، کونسلر براہِ راست عوام کے ووٹوں سے منتخب ھوں۔ اس سلسلے میں 15 سے 18 جنوری تک پورے پنجاب میں عوامی ریفرنڈم ھو گا۔ اس ریفرنڈم سےعوام کو معلوم ھو گا کہ ان کے حقوق مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت کس طرح ڈاکہ ڈال رھی ھے۔ ڈاکٹر قاسم محمود چودھری نے کہا صوبہ پنجاب میں 11 سال گزر گئے انتخابات نہیں ھوئے۔ اور اب حکومت پنجاب جب الیکشن کرانے کا پروگرام بنا رھی ھے تو الیکشن کے بعد کسی بھی پارٹی کو جوائن کرنے کا موقع دینا کھلی ہارس ٹریڈنگ ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں ھم سب متحد ھیں۔ تحصیل اور ضلع کی سطح پر بااختیار حکومتوں نظام ہر سطح پر عوام کا حق حکمرانی جماعت اسلامی پاکستان کا مشن ھے اور اس مشن کے پایہ تکمیل کے لیے پہلے بھی قربانی دیتے آئے ھیں اور آئندہ بھی دیں گے آخر میں ڈاکٹر قاسم محمود چودھری نے میڈیا کی وساطت سے ضلع جہلم کی عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ چار روزہ ریفرنڈم مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اپنے حقوق کے لیے آگے بڑھیں۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی