
فائل فوٹو
دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ مارکیٹوں میں تجاوزات مافیا ایک بار پھر قابض ہو گیا منگلا روڈ مارکیٹ میں بڑے بڑے سٹالز لگے ہوئے ہیں انتظامیہ کو کتنی بار شہریوں کی جانب سے شکایات بھی کی گئیں کہ یہاں سے ناجائز سٹالز کو ختم کروایا جائے کیونکہ خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کا منگلا روڈ پر قائم مارکیٹ سے گزرنا محال ہو گیا ہےلیکن انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے۔ انتظامیہ نے مارکیٹوں میں تجاوزات کرنے والوں کو چھوٹ دے دی۔تفصیلات کے مطابق دینہ مارکیٹوں میں پختہ تھڑے بنے ہوئے ہیں اور تھڑوں کے اوپر باقاعدہ مختلف سٹال بنے ہوئے ہیں جوکہ راہ گزروں کے لیے مشکلات کا سبب بن رہے ہیں جن کو انتظامیہ نے ابھی تک توڑا نہیں تاجر برادری کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہئے اگر سب مارکیٹوں سے تجاوزات ختم کروائی گئی ہے تو چند مارکیٹ والوں کو چھوڑا کیوں گیا ہے تاجر برادری نے وزیراعلی پنجاب، وفاقی وزیر بلدیات اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگلا روڈ پر جن مارکیٹوں میں تجاوزات ختم نہیں کروائی گئی تجاوزات کا خاتمہ کروایا جائے تاکہ پیدل چلنے والے شہریوں کو مشکلات پیش نا آئیں۔



















